10 دسمبر 2025 - 18:51
عراق: موسلادھار بارش سے 3 افراد جاں بحق، متعدد دیہات ڈوب گئے

عراق کے متعدد صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق عراق کے متعدد صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارشوں سے سلیمانیہ صوبے کے متعدد دیہات ڈوب گئے، کئی مکانات اور اسکولوں کی عمارتیں منہدم ہو گئی، جبکہ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ادھر دیوانیہ، دیالی، صلاح الدین اور کردستان کے علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بغداد کرکوک ہائی وے سمیت بین الصوبائی شاہراہیں زیرِ آب آنے کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ منگل سے شمالی صوبے سلیمانیہ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ دیگر صوبوں تک بھی پھیل گیا ہے، خراب موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha