ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آذری ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے تعلقات کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تہران اور باکو کے درمیان اعلی سطحی آمد و رفت کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک سال کے عرصے میں دو بار جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے باکو میں منعقد ہونے والے ای سی او اجلاس میں اپنی شرکت کا ذکر کیا اور کہا کہ بہت جلد آذربائیجان کے صدر اور وزیر خارجہ کا تہران میں استقبال کیا جائے گا۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ بعض معاملات میں غلط فہمیاں بھی تھیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا ہمیں اس بات کی اجازت ہی نہیں دینی چاہیے کہ کوئی تیسرا فریق ہمارے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرے۔
وزیر خارجہ نے رشت- آستارا ریلوے لائن منصوبے میں تیزرفتار ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور آذربائیجان کے مابین اس وقت تجارتی اور سیاسی تعلقات میں فروغ آرہا ہے اور مذکورہ ریلوے لائن کے ذریعے مشترکہ ٹرانزٹ کی رفتار کو اور بھی تیز کردیا جائے گا۔
انہوں نے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے والہانہ استقبال کا بھی شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ