15 جولائی 2025 - 10:23
ویڈیو | اسرائیلی ریاست اس دنیا میں ایک بڑا 'شر' ہے، اسکاٹ رٹر

اسکاٹ رٹر کہتے ہیں: اس کے باجود کہ میں اسرائیل کا کٹر حامی تھا لیکن اب کہتا ہوں کہ اسرائیل کو باقی رہنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔ عصر حاضر میں اسرائیلی ریاست اس دنیا میں ایک بڑا شر ہے؛ یہ ایک کینسر ہے جو دنیا کو نگل رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | امریکی میرینز کے سابق رکن اسکاٹ ریٹر کہتے ہیں:

اب میں آج کے اسرائیل کے بارے میں بولنا چاہتا ہوں۔ گوکہ ممکن ہے کہ مجھے یوٹیوب سے نکال باہر کیا جائے۔ لیکن میں پہلے اسرائیل کا کٹر حامی تھا! میں اس سے پہلے کہتا تھا کہ "اسرائیلی ریاست کو حیات کا حق حاصل ہے"، اب میں کہنے کے لئے یہاں ہوں کہ 'بالکل نازی جرمنی کی طرح'، جو حقِّ حیات کھو گیا'، بالکل کسی بھی ایسی قوم کی طرح جو اگر بنیادی انسانی اقدار سے منحرف ہوجائے، تو حقِّ حیات کھو جاتی ہے۔ 'بالکل میرے اپنے ملک [امریکہ] کی طرح،' جو 'اگر ہم اپنے راستے کو درست نہ کریں تو ممکن ہے کہ حقِّ حیات کھو جائے'، اسرائیل بھی حق حیات کھو چکا ہے۔

اسرائیلی ریاست ـ جس طرح کہ اس وقت ثابت کرکے دکھا چکی ہے ـ اس دنیا میں ایک عظیم شرّ ہے؛ ایک کینسر ہے جو اس دنیا کو نگل رہی ہے۔ اور اس کو بقاء کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔

رٹر نے حال ہی میں جج اینڈریو نپولیتانو (Andrew Napolitano) کے زیر اہتمام "ججنگ فریڈم" (Judging Freedom) نامی پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ FBI برسوں سے ان کی نگرانی کر رہی ہے اور حال ہی میں اس امریکی ادارے کے کارکنوں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے۔

انھوں نے کہا: "امریکی حکومت مجھے دبانا چاہتی ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha