23 جون 2025 - 16:59
ایران کو اپنے دفاع میں ہر حملہ آور کو منہ توڑ جواب دینے کا حق حاصل ہے، مولانا مصطفیٰ علی خان

ہندوستان کے سرگرم عالم و مبلغ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مصطفیٰ علی خان ادیب الہندی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت کی اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ایران کے اوپر اسرائیل کا حملہ ایک دہشت گردی کا عمل ہے، انسانیت کے خلاف عمل ہے البتہ یہ اسرائیل کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ہندوستان کے سرگرم عالم و مبلغ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مصطفیٰ علی خان ادیب الہندی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت کی اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ایران کے اوپر اسرائیل کا حملہ ایک دہشت گردی کا عمل ہے، انسانیت کے خلاف عمل ہے البتہ یہ اسرائیل کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کیوں کہ اس کا اپنا وجود نحس تشدد اور ظلم و دہشت گردی  کی علامت ہے اور برس ہا برس سے ہم اس کی جارجیت کو دنیا میں دیکھ رہے ہیں۔

مولانا مصطفی علی خان نے کہا: کتنی عجیب بات ہے کہ خطے میں واحد ملک جس کے پاس اٹامک بم ہے وہ خود اسرائیل ہے اور وہ ایک ایسے ملک کے اوپر حملہ کر رہا ہے اور بہتان لگا رہا ہے جس نے نہ کبھی ایٹم بم بنانے کی بات کی ہے اور نہ ہی کسی پر استعمال کیا ہے۔

ایرانی کے دفاعی کاروائی کے سلسلہ میں مولانا مصطفی علی خان نے کہا: ایران کو حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے ہر حملہ ور کا منہ توڑ جواب دے۔

عالمی برادری کے سکوت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا: دنیا خاموش ہے لیکن بہرحال ہر ظلم کی ایک انتہا ہوتی ہے اور ہر ظالم کے اوپر ایک زوال آتا ہے انشاءاللہ ایران کی قوتیں بحول قوہ الہی اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کی خاص عنایات سے اس ظالم کینسر نما ریجیم کو اس دنیا سے نیست و نابود کرے گی۔

آخر میں مولانا مصطفیٰ علی خان نے خدا سے دعا کرتے ہوئے  کہا: خدا ایران کی حفاظت کرے, عتبات  عالیات کی حفاظت کرے اور اسلام و مسلمین و مومنین کو کامیابی عطا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha