13 جون 2025 - 10:01
صہیونی ریاست کو سخت سزا کا انتظار کرنا چاہئے، امام خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح صہیونی ریاست کے جرم پر ملت ایران کے نام پیغام جاری کرکے فرمایا ہے کہ صہیونی ریاست کو سخت سزا کا منتظر رہنا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والی صہیونی جارحیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

عظیم ملت ایران!

صہیونی ریاست نے آج، اپنا پلید اور خون آلود ہاتھ ہمارے عزیز ملک میں ایک نئے جرم کے لئے کھول دیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خییث ذات کو پہلے سے کہیں زیادہ بے نقاب کر دیا۔

اللہ کے اذن سے اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کا مضبوط ہاتھ اس کو اپنے حال پر نہیں چھوڑے گا ان شاء اللہ

دشمن کے حملوں میں ہمارے چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوگئے۔ ان کے جانشین اور رفقائے کار فی الفور اپنے فرائض سنبھال کر ان پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ

صہیونی ریاست نے اس جرم کا ارتکاب کرکے اپنے لئے انتہائی تلخ اور دردناک انجام رقم کیا ہے، اور اس کو قطعی طور پر اس انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔

سید علی خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب صہیونی ریاست کی مجرمانہ جارحیت
واضح رہے کہ جمعہ، 13 جون 2025ع‍ کی صبح کو، صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں تہران اور ملک کے کئی دیگر شہروں میں متعدد فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل محمد باقری، لیفٹیننٹ جنرل غلامعلی رشید، لیفٹیننٹ جنرل حسین سلامی، ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی شامل ہیں۔
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے صہیونی ریاست کے اس وحشیانہ جرم کے بعد، عظیم ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: 'صہیونی ریاست کو سخت سزا کا انتظار کرنا چاہئے۔ اللہ کے اذن سے، اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ اسے معاف نہیں کرے گا۔'"
کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، عوامی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عجلت زدگی میں کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریز کریں جو عوامی بے چینی کا باعث بن سکتا ہو، اور صرف مستند اور سرکاری ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر توجہ دیں، خبریں اور ہدایات صرف قومی میڈیا، معتبر مواصلاتی چینلز اور سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ نیز، خبروں کو صرف معتبر سوشل میڈیا کارکنوں اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے وصول کریں، اور سوشل میڈیا کے کارکن بھی سماجی نفسیاتی سلامتی کو اولین ترجیح دیں، حتی الامکان غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور اگر ضرورت ہو تو امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha