16 اپریل 2021 - 11:08
آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے کشمیر میں خصوصی دعائیں

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ آقائے مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے معظم لہ کی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعیان جہان کے مرجع عالی قدر اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے معتمد حضرت آیت اللہ العظمیٰ آقائے مکارم شیرازی جو گزشتہ کئی ایام سے علیل ہے کی جلد صحت یابی اور عمر درازی کے لئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ جمعہ اجتماعات کے موقعہ پر خصوصی دعائیں مانگی گئی اس موقعہ پر ائمہ جمعہ نے علیل مرجع اور عالم دین کی شخصیت اور علمی و روحانی کردار و عمل کی وضاحت کرتے ہوئے معظم لہ کی گرانقدر دینی خدمات کو اجاگر کیا جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ  آقائے مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے معظم لہ کی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔

آغا صاحب نے نمائندہ ولی فقیہ برائے ہند حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور کے برادر محترم انجینئر محسن مہدوی پور کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین و پسماندگان بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور سے تعزیت کی آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ باب العلم سے منسلک حوزت علمیہ حوزہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام اور جامعۃ الزہرا حسن آباد سرینگر نے بھی نمائندہ ولی فقی کو انکے برادر محترم کے وفات پر ہدیہ تعزیت پیش کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲