بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی سفیر کامران اختر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے طاقت کے غیر قانونی استعمال کی اجازت دینا ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا جو عالمی برادری کے لیے دیرپا نتائج کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی حمایت ہونی چاہئے نہ کہ انہیں سبوتاژ کیا جائے، پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے اقوامِ متحدہ اور IAEA کے تحت قائم کردہ فریم ورک اور میکنزم کا احترام کیا جانا چاہئے۔
یہ بیان نہ صرف پاکستان کے اصولی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کا ثبوت بھی ہے۔
پاکستانی سفیر کامران اختر نے اس بیان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی جاری کیا جو بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ