اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، احمد الدالی جو 2014ع کی صہیونی جارحیت ميں اپنی ایک ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ کھو بیٹھے تھے، لیکن مایوس نہیں ہوئے تھے اور اس 11 سالہ دور میں پیرا سائیکلنگ (Para-cycling) کے چیمپیئناورغزہ میں طاقت اور امید کی علامت بن گئے۔ لیکن خونخوار جعلی ریاست 'اسرائیل' نے آج (منگل 20 مئی 2025ع کی) صبج نے اس بار میزائل داغ کر احمد کو شہید کر دیا۔
آج کے دن صہیونی حملوں میں اور جنگی جرائم کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید اور 100 دوسرے زخمی ہوگئے۔
قبلۂ اول پر قابض صہیونی ریاست نے غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 500 فلسطینی کھلاڑیوں کو شہید اور 1000 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔
"احمد مرے نہیں، مارے گئے"، یہ غزہ کی پیرا سائیکلنگ ٹیم کی ویب گاہ پر لگی سرخی تھی دنیا والوں کے لئے، یہ خبر دینے کے لئے کہ غزہ والوں کے لئے امید کی علامت اور پیرا سائیکلنگ کے چیمپیئن کو صہیونی ریاست نے شہید کر دیا ہے۔
الجزیرہ چینل لکھتا ہے: احمد غزہ میں صرف ایک کھلاڑی اور سپورٹس سے متعلق کردار کا نام نہیں تھا بلکہ وہ ایک قومی ہیرو بھی تھے کیونکہ وہ سے پہلے بھی ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ صہیونیوں کے حملوں میں ہی کھو بیٹھے تھے، اور دنیا والوں کے سامنے ـ کھیل کے میدانوں میں ـ صہیونی ریاست کے جرائم کی تصویر پیش کیا کرتے تھے، اور اپنے ہم وطنوں کے لئے امداد جمع کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ