25 جولائی 2024 - 16:36
غزہ میں انسانیت کا گلا گھونٹنا اسرائیل، وحشی صہیونی فوجیوں نے شہداء کی لاشوں پر چلائے بولڈوزر، کئی کھلاڑی ہوئے شہید

صہیونی فوج نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ اس درمیان شہرخان یونس پر صہیونی فوج کے حملوں میں خان یونس کی اتحاد فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حازم الغلبان شہید ہوگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطین کے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے صہیونی ریاست کے حملوں ميں اب تک تین سو سے زیادہ فلسطینی کھلاڑی صہیونی فوج کی جارحیتوں کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں قتل عام کی آٹھ کارروائیاں انجام دی ہیں جن کے نتیجے میں چوراسی فلسطینی شہید اور دو سو انتیس افراد زخمی ہوگئے ہيں۔ اس تعداد کو شامل کرنے کے بعد سات اکتوبر کو انجام پانے والی طوفان الاقصی کارروائی کے بعد سے اب تک صہیونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انتالیس ہزار نوے اور زخمیوں کی تعداد نوے ہزار ایک سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع شہر خان یونس میں گذشتہ دو دنوں سے شروع ہونے والے صہیونی فوجیوں کے جرائم کے نئے اعداد و شمار سامنے آئے ہيں ۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں غاصب صہیونی فوج کے جرائم کے نتیجے میں پچاسی افراد شہید ہوئے ہيں جن میں چوبیس بچے اور پندرہ خواتین ہيں۔

دوسری جانب میڈيا ذرائع نے غرب اردن میں صہیونی فوجیوں کی یلغار اور کم سے کم تین فلسطینیوں کے شہید و سات کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بدھ کی صبح غرب اردن کے قلندیا، طوباس اور طولکرم کیمپوں پر حملے کر کے کم سے تین فلسطینی شہریوں منجملہ احمد اصلان نام کے ایک جوان کو شہید اور سات افراد کو زخمی کردیا۔ گذشتہ روز بھی غرب اردن میں واقع طولکرم کیمپ میں تحریک فتح کے فوجی بازو شہداء الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر ابوعبدو سمیت استقامت کے تین کمانڈر صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہوئے ہيں۔ اس حملے میں ایک فلسطینی ماں اور اس کی بیٹی بھی شہید ہوگئی۔

صہیونی ریاست کی فوج ، اس کے بعد کمانڈر شہداء کی توہین کرتے ہوئے ان کی لاشیں بولڈوزر پر اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔ اسی طرح خان یونس میں گذشتہ دو دنوں سے جاری صہیونی ریاست کے جرائم کے نتیجے میں دو سو ستر افراد زخمی ہوئے ہيں جن میں بعض کی حالت نہایت نازک بتائی جا رہی ہے۔ غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو شروع ہوئے نو مہینے سے زيادہ کا عرصہ گذر چکا ہے اس کے باوجود صہیونیوں کو ابھی اپنا کوئی بھی اعلانیہ ہدف حاصل نہیں ہوا ہے۔

صہیونی ریاست نے غزہ ميں اپنی کارروائی کا مقصد اپنے قیدیوں کو واپس لانا اور تحریک حماس کو ختم کرنا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110