3 اگست 2012 - 19:30

یورپی ممالک میں فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ‘‘یورپی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق’’ نے برطانیہ میں اولمپکس کھیلوں کی مجلس منتظمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی کھلاڑیوں کی رہائی اور ان کی کھیلوں میں شمولیت کے یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

ابنا: یورپی نیٹ ورک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی نیزہ باز عمر خالد ابو رویس اور ایک دوسرے اولمپک چیمپیئن محمد سعدی نمر گذشتہ فروری سے صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یورپی نیٹ ورک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی کھلاڑیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں ڈال رکھا ہے۔ کھلاڑیوں کی حراست عالمی قوانین اور بین لاقوامی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے فلسطینی کھلاڑیوں کی صہیونی جیل سے رہائی کے بارے میں کی گئی اپیل میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست دونوں کھلاڑی سخت ترین مظالم کا شکار ہیں۔ انسانی حقوق گروپ نے فٹ بال کی عالمی فیڈریشن، انٹرنیشنل فٹ بال لیگ اور دیگرعلاقائی اور عالمی فٹبال کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست دونوں فلسطینی کھلاڑیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

.......

/169