7 مئی 2025 - 01:25
خرطوم - ابوظہبی سفارتی تعلقات ختم / امارات بعدازیں دشمن ریاست ہے، سوڈان

سوڈان اپنے ملک کے خلاف برسرپیکار مسلح گروپ "ریپڈ سپورٹ فورسز" کی حمایت کے الزام میں، متحدہ عرب امارات سے تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سوڈان کی ڈیفنس اور سیکورٹی کونسل نے اعلان کیا  کہ سوڈان نے متحدہ عرب امارات سے اپنے تمام تر سفارتیتعلقات منقطع کر دیئے ہیں کیونکہ خلیج فارس کی یہ عرب ریاست سوڈان کے خلاف برسرپیکار مسلح گروپ "ریپڈ سپورٹ فورسز" کی حمایت کر رہی ہے۔

سوڈان نے اسی اثناء میں ابو ظہبی میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو بھی واپس بلایا ہے۔

سوڈان کی سلامتی کونسل نے امارات کو ایک دشمن ملک قرار دیتے ہوئے اس ریاست سے اپنے تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔

سوڈان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امارات میں واقع اپنے سفارتخانے اور قونصلیٹ کو بھی خالی کر رہا ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ فاش ہونے کے بعد سوڈان کی خانہ جنگی میں امارات کے کردار کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس مستند رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات سوڈان کے خلاف برسرپیکار مسلح گروپ "ریپڈ سپورٹ فورسز" کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے جبکہ اس مسلح گروپ پر سوڈانی عوام کے قتل عام اور خواتین پر وسیع پیمانے پر زیادتیوں کا الزام ہے؛ اور امارات کا کردار باعث تشویش ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، امارات پر عرصے سے الزام ہے کہ وہ سوڈان کے پڑوسی ملک چاڈ کے راستے سوڈان کے خلاف لڑنے والے عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، اور امارات اس الزام کے مسترد کرتا ہے لیکن امارات کی بدقسمتی دیکھئے کہ اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ اخبار گارڈین کے ہاتھ لگی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چاڈ کے ہوائی اڈوں کی طرف امارات سے اسلحہ بردار طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری رہتی ہیں، اور امارات نے جان بوجھ کر اپنے طیاروں کی شناخت خفیہ رکھی ہے۔

اس رپورٹ کے فاش ہونے کے بعد سوڈان کی خانہ جنگی میں امارات پر انگلیاں اٹھنے لگی ہے اور اس پر دباؤ میں اس لئے بھی اضافہ ہؤا ہے کہ اس نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لئے لندن میں منعقدہ اہم اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔ اور اسی وجہ سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیویڈ لیمی (David Lammy) کے متنازعہ اقدام پر بھی سوالات اٹھے ہیں کہ انھوں نے امارات کو اس اجلاس کے لئے بلایا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان کی خانہ جنگی کی وجہ سے اس ملک کے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

گارڈین کے مطابق، نومبر میں مکمل ہونے والی اقوام متحدہ کی 14 صفحات پر مشتمل رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سوڈان سینکشنز کمیٹی کے لئے بھجوائی گئی ہے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے پانچ ماہرین نے تیار کی ہے جس میں انہوں نے امارات سے چاڈ تک Ilyushin Il-76TD کارگو پروازوں کا ایک مستقل نمونہ مستند کیا ہے۔ انہوں نے تین زمینی راستوں کی شناخت کی ہے جن سے سوڈان کے لئے اسلحے کی ترسیل کا کام لیا جاتا ہے اور امارات سے چاڈ تک جاری پروازیں اتنی منظم اور مسلسل ہیں کہ اسے ایک فضائی پل کا نام دیا جا سکتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ طیارے اپنی پرواز کے دوران کچھ مدت کے لئے غائب ہوجاتے ہیں جن سے خفیہ کاروائیوں کا پتہ ملتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha