سوڈان
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
مصر اسرائیلی سازش کے بھنور میں + تصاویر
اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور بحیرہ احمر پر نظر رکھنے کی غرض سے "بربرا بندرگاہ" پر کنٹرول کے لئے ایتھوپیا کے ساتھ مشترکہ اقدامات، نے مصر کو ـ جو تل ابیب کے ساتھ سازباز اور گٹھ جوڑ کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ـ خطرناک چیلنجوں کے بھنور میں دھکیل دیا ہے۔
-
اقوام متحدہ: سوڈان میں 1 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر، دنیا کا سنگین ترین انسانی بحران
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں جاری جنگ کے نتیجے میں 1 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ یہ صورتحال دنیا کے بدترین انسانی بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
-
امارات کی شرانگیزیاں؛
سوڈان میں کیا ہو رہا ہے؟!
اس بحران کی ذمہ داری صرف موجودہ فوجی قائدین پر ہی عائد نہیں ہوتی، بلکہ اس تاریخی نظام پر بھی عائد ہوتی ہے جس نے سول اداروں کی تشکیل روک دی اور عام شہریوں کا خون ارزان سمجھا۔ سوڈان کی جنگ کا حقیقی اختتام اس وقت ہوگا جب سیاست کا مرکز و محور عوام ہوں گے، نہ کہ مسلح گروہ؛ گوکہ متحدہ عرب امارات جیسے اسرائیل نواز ممالک بھی اپنے مفادات کے لئے اس جنگ کو جاری رکھنے پر اصرار کر رہے ہیں اور باغی آر ایس ایف کو ہتھیار اور فوجی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
-
سوڈان میں اماراتی-اسرائیلی جرائم؛
ریپڈ سپورٹ فورس کے 85 فیصد جنگجو غیر ملکی ہیں، گورنر دارفور، سوڈان + تصاویر
المیادین کے مطابق سوڈان کے علاقے دارفور کے گورنر نے کہا: ریپڈ سپورٹ ملیشیا فورس کے 85 فیصد سے زیادہ جنگجو غیر ملکی عناصر ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو [امارات کے تعاون سے] پڑوسی ممالک سے سوڈان منتقل کیا گیا ہے۔
-
امارات اسرائیل کا اسٹراٹیجک پارٹنر؛
ویڈیو اور متن | امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا فروغ خطے میں نسل کشی کے پھیلاؤ کے لئے!
سابق اسرائیلی سفارتکار ایلن پنکاس: "اسرائیل امارات کو مستقبل کے ایک اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔ دونوں ریاستیں امریکہ کے اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔ وہ [اماراتی] اس ٹیکنالوجی کے محتاج ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی ان کے اضافی قدر (Added value) یا معیاری قدر (Qualitative value) ان کے لئے فراہم کرتی ہے جو وہ کسی اور جگہ سے نہیں لا سکتے تھے، کیونکہ اسرائیل بیچنے کا مشتاق مشتاق ہے، یہ اسرائیلی کمپنیوں بیچنے کی مشتاق ہیں۔ اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا، 'اماراتیوں کے پاس پیسہ ہے۔"
-
صہیونیت کے گماشتے؛
غزہ اور سوڈان میں منفی کردار؛ عالمی مہم 'بائیکاٹ یو اے ای' کا آغاز + ویڈیو اور تصاویر
حالیہ دنوں میں، غیر ملکی صارفین نے انگریزی اور عربی میں ہیش ٹیگ چلانا شروع کیے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
سوڈان کی [صہیونی] خانہ جنگی؛
محور مقاومت اور صہیونی محاذ کی محاذ آرائی / ایران کے مقابلے میں صہیونی محاذ کی شکست + تصاویر
ایران اور صہیونی ریاست کے درمیان پراکسی جنگ کا ایک محاذ سوڈان ہے، جہاں ایرانی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سوڈان کی قانونی حکومت نے صہیونیوں کے حمایت یافتہ باغی گروہوں کے خلاف قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس جنگ میں بھی، متحدہ عرب امارات یہودی ریاست کے شانہ بشانہ، محور مقاومت کے خلاف لڑتا ہؤا نظر آ رہا ہے۔
-
سوڈان کی خانہ جنگی؛
شمالی سوڈان کے شہر اُمِّ درمان میں شدید دھماکے + ویڈیو
ملکی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال میں سوڈانی شہر ام درمان میں زبردست دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے شہر کے شمال میں ہوئے۔
-
خرطوم - ابوظہبی سفارتی تعلقات ختم / امارات بعدازیں دشمن ریاست ہے، سوڈان
سوڈان اپنے ملک کے خلاف برسرپیکار مسلح گروپ "ریپڈ سپورٹ فورسز" کی حمایت کے الزام میں، متحدہ عرب امارات سے تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔