پاکستانی وزیر خارجہ
-
پاکستان کا انتباہ: مشرقِ وسطیٰ میں طویل جنگ کسی کے مفاد میں نہیں
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی طویل المدتی جنگ یا کشیدگی کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا اور اس سے پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
-
جنگب بندی برقرار، پاکستان امریکہ اور ایران سے رابطے میں ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے علاقائی سفارتی کوششوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے اور پاکستان مذاکرات کے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
-
عراقچی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
سید عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال اور جاری پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
-
عراقچی نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کا مؤقف پاکستان کے سامنے پیش کر دیا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے مؤقف اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
-
امریکہ دھمکی آمیز بیانات سے سفارتکاری میں سنجیدہ نہیں
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ سفارتکاری کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گا۔
-
ایران اور امریکا کے درمیان اختلاف کا ایک اہم نکتہ لبنان ہے:پاکستانی وزیر خارجہ
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ لبنان کا مسئلہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلاف کے نکات میں سے ایک ہے۔
-
پاکستان کی تعمیری امن مذاکرات کی امید:پاکستانی وزیر خارجہ
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مجوزہ امن مذاکرات کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے وفود مثبت اور تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
-
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت غیر قانونی ہے:پاکستان
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی حالیہ توسیع پسندانہ پالیسیاں غیر قانونی اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
-
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ہم ایرانی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں:پاکستان
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیر ملکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک کے موقف کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایران کے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے ۔
-
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا۔
-
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایران کے سفیر نے وزیرِ خارجہ عراقچی کا پیغام پاکستانی وزیرِ خارجہ کو پہنچایا
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے منگل کے روز نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کا خصوصی پیغام ان کے پاکستانی ہم منصب کو پیش کیا۔
-
اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں ہو رہا:پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں ہورہا، جاسوسی یا اسپائی ویئر سے متعلق تمام رپورٹس محض قیاس آرائیاں ہیں۔
-
ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کم کرنے میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے: عراقچی
ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ تہران، اسلام آباد اور کابل کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے اور اختلافات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔