اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ لبنان کا مسئلہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلاف کے نکات میں سے ایک ہے۔
ایران امریکہ مذاکرات کی تفصیلات کے حوالے سے انطالیہ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا: ہم امریکہ اور ایران کے درمیان خلیج کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: لبنان، امریکہ اور ایران کے درمیان اختلاف کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا: اسلام آباد مذاکرات میں واشنگٹن اور تہران ایک معاہدے کے بہت قریب تھے۔
پاکستانی سفارت کار نے کہا: ہم امریکہ اور ایران کے خیالات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ