اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
محمد اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں عباس عراقچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی بہن کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ملی۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ اور ان کا خاندان ان کی دعاؤں اور نیک تمناؤں میں شامل ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور عباس عراقچی اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آپ کا تبصرہ