25 اپریل 2026 - 19:12
مآخذ: ابنا
عراقچی نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کا مؤقف پاکستان کے سامنے پیش کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے مؤقف اور تجاویز سے آگاہ کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے مؤقف اور تجاویز سے آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق عراقچی نے پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر سے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مختلف نکات پیش کیے گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کوششوں، خصوصاً ثالثی کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد کی سفارتی کاوشیں خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم ہیں۔

دوسری جانب عاصم منیر نے ایران کے اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں استحکام اور امن کے لیے سفارتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جاری تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کی راہیں تلاش کی جائیں۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha