25 فروری 2026 - 12:58
واشنگٹن میں ایران کے معاملے پر باہمی تنازع / ڈیموکریٹس نے ٹرمپ اخفائے حقائق کا ملزم ٹہرایا

واشنگٹن میں ایران کے بارے میں ایک خفیہ اجلاس میں ڈیموکریٹ جماعت کے راہنماؤں نے ٹرمپ کے بیانات کا اعتبار مشکوک قرار دیتے ہوئے بیرون ملک خفیہ امریکی کاروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اقلیت کے رہنما چک شومر (Chuck Schumer) نے امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو "خطرناک" قرار دیا اور ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر امریکی عوام کے سامنے اپنا مؤقف واضح کریں۔

شومر نے سینیٹرز کے ایک گروپ سے خطاب کے بعد یہ اظہار خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ایران کے حوالے سے کوئی کارروائی کرنا چاہتی ہے، جو صرف خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کیا ہے، تو اس کا عوامی سطح پر اعلان کرنا چاہئے اور عوام سے اس پر بات کرنی چاہئے، نہ کہ اسے خفیہ رکھا جائے۔

شومر نے ایران کے بارے میں "گروپ-8" (جو کانگریس کے سربراہان اور ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹیوں کے عہدیداران پر مشتمل ہے) کے اجلاس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کی خفیہ رپورٹ کے بعد دیئے گئے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "دیکھیں، یہ معاملہ بہت خطرناک ہے۔"

شومر نے اصرار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو کسی بھی فوجی کشیدگی سے پہلے امریکی عوام کے سامنے اس کی وجوہات پیش کرنا چاہئیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ خفیہ کارروائیاں اکثر تباہی کا باعث بنتی ہیں اور ان کے نتیجے میں طویل جنگیں، المیے، زیادہ اخراجات اور غلطیاں جنم لیتی ہیں۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریس (Hakeem Jeffries) نے بھی شومر کے خدشات کو آگے بڑھاتے ہوئے کسی بھی یک طرفہ اقدام سے خبردار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کو انہیں کسی اور ناکام بیرونی جنگ میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔

انھوں نے زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے کوئی واضح حل ہاتھ نہیں آتا جبکہ یہ صرف امریکیوں کے جانی نقصان کا سبب ہونگے۔

جیفریس نے انتظامیہ کے دعوؤں کی اعتبار و صداقت کو بھی چیلنج کیا اور ٹرمپ کے اس سابقہ دعوے کا حوالہ دیا کہ " ان کے حملوں نے تہران کی ایٹمی صلاحیتوں کو "مکمل اور یقینی طور پر" تباہ کر دیا ہے۔"

انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ذرا رکیں! اس ایٹمی پروگرام کا کیا بنا جسے مکمل اور یقینی طور پر تباہ کر دیا گیا تھا؟ یہ ٹرمپ کے الفاظ ہیں، ہمارے نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha