خداوند متعال نے سورہ مبارکہ نحل میں دشمنوں کی حقیقی تصویر کشی کی ہے کہ وہ کس طرح حقائق کا انکار کرتے ہیں اور فریب، جعل سازی، جھوٹ اور حقائق کی تحریف (یعنی مسخ کرنے) کے ذریعے معاشرے کو راہِ ہدایت کے راستے سے روکتے ہیں اور اس پر تسلط جمانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ریال میڈرڈ کے مسلم اسٹار نے شدید انجری کے بعد خدا کے کلام کی پناہ لے لی / ریال میڈرڈ کے مسلمان محافظ ایک کہانی میں لکھتے ہیں کہ خدا نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راستہ آسان ہے، لیکن وہ کہتا ہے کہ وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
اللہ تعالی نے سورہ رعد کی آیات میں دشمن کے مقابلے میں مؤمنین کی حکمت عملی بیان فرماتا ہے۔ یہ راستہ سکون و اطمینان کا باعث بھی ہے اور آخری فتح کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے۔
آیت اللہ العظمی جوادی آملی _ جو عتبات مقدسہ کی زیارت کی غرض سے عراق کے دورے پر ہیں، ـ نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں سعدی اور حافظ کے عالمی شہرت یافتہ شہر، شیراز میں واقع تاریخی "دروازہ قرآن" میں قرآن کلام اللہ مجید کے نئے قلمی نسخے کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہؤا۔ اس موقع پر شیراز سٹی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم حسینی نے خطاب کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق قم المقدسہ میں "آیتوں کے ساتھ زندگی" کے عنوان منعقدہ پروگرام میں شریک کم عمر بچوں کے لئے "Hello Quran" کے عنوان سے تقریب تشکر، حوزات علمیہ کے بین الاقوامی کمپلیکس اور قم کے محکمۂ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام منعقد ہوئی/ قم کے ایک ثانوی اسکول میں منعقدہ اس پروگرام میں، قرآن کریم کو نوجوانوں کے لئے مزید پرکشش بنانے کی غرض سے قرآن اور انگریزی کا امتزاج بروئے کار لایا گیا۔/110
خدائے متعال نے ارشاد فرمایا: "اے ایمان لانے والو! اپنی آوازوں کو پیغمبر (سے بات چیت کرتے ہوئے آ آپؐ) کی آواز پر بلند نہ کرواور نہ ان سے زور زور سے باتیں کرو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ زور سے بات کرتے ہو کہیں (اس بے ادبی کی وجہ سے) تمہارے اعمال اکارت نہ ہو جائیں ایسے حال میں کہ تو بے خبر ہو"۔