اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہمدان کے غیرت مند اور باولایت نمازیوں نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی ریلی نکالی اور شرپسند عناصر کی جانب سے قرآنِ کریم سمیت مقدسات کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق، نمازی حسینیہ امام خمینیؒ سے میدانِ شریعتی اور چوراہا خواجہ رشید تک ریلی کی صورت میں روانہ ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف نعرے لگائے۔
ریلی کے دوران ’’امریکا مردہ باد‘‘، ’’انگلینڈ مردہ باد‘‘ اور ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جن سے فضا گونج اٹھی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ قرآنِ کریم کی توہین دشمنوں کی کمزوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قرآن جلانے جیسے اقدامات سے شرپسند عناصر نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے سامنے اپنا اصل اور مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ ہمدان کے دیگر شہروں میں بھی نمازِ جمعہ کے بعد قرآنِ کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ