13 ستمبر 2025 - 20:05
اسپین کے ریال میڈرڈ کلب کے مسلمان کھلاڑی نے قرآنی آیت کی پناہ لی

ریال میڈرڈ کے مسلم اسٹار نے شدید انجری کے بعد خدا کے کلام کی پناہ لے لی / ریال میڈرڈ کے مسلمان محافظ ایک کہانی میں لکھتے ہیں کہ خدا نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راستہ آسان ہے، لیکن وہ کہتا ہے کہ وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسپین کے فٹبال کلب 'ریال میڈرڈ' کے مسلمان سینٹر-بیک (Centre-back) انتونیو روڈیگر (Antonio Rüdiger) نے، انجری کے باعث میدان سے طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے کی چونکا دینے والی خبر کے بعد، سورہ البقرہ کی آیت نمبر 153 کی پناہ لی جس میں ارشاد ہؤا ہے "إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ؛ یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"۔

ریال میڈرڈ کلب کے اعلان کے مطابق جرمن قومی ٹیم کے کھلاڑی 3 ماہ تک کھیل کے میدان سے دور رہیں گے۔

روڈیگر اس سے قبل ریال میڈرڈ کے اسکواڈ میں دو بار شدید زخمی ہو چکے ہیں اور ایک انجری میں انھوں نے اپنا  کروسائٹ لیگامینٹ پھاڑ دیا تھا۔

اسپین کے ریال میڈرڈ کلب کے مسلمان کھلاڑی نے قرآنی آیت کی پناہ لی

ریال میڈرڈ کے مسلمان کھلاڑی ایک اسٹوری میں لکھتے ہیں:

"خدا نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راستہ آسان ہے، لیکن وہ کہتا ہے کہ وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔"

اسپین کے ریال میڈرڈ کلب کے مسلمان کھلاڑی نے قرآنی آیت کی پناہ لی

میگزین  Ace لکھتا ہے کہ روڈیگر کو دو سیزن قبل لا لیگا میں بہترین Centre-back کے طور پر منتخب کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے ان کی لگاتار انجریز کے باعث ریال کو سخت دھچکا لگا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha