21 نومبر 2025 - 21:45
جاپان میں حفظ و قرائت قرآن کے سالانہ مقابلوں کی رجسٹریشن شروع

جاپان کے اسلامی مرکز نے ٹوکیو میں سالانہ قرآن پاک کی تلاوت اور حفظ کے چھبیسویں مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد قرآن سے مسلمانوں کا تعلق مضبوط کرنا اور بچوں اور بڑوں میں حفظ و تلاوت کو فروغ دینا ہے۔ شرکا کی رجسٹریشن 8 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جاپان کے اسلامی مرکز نے سال 2025 میں ہونے والے چھبیسویں سالانہ قرآن پاک کی تلاوت اور حفظ کے مقابلے کی رجسٹریشن کے تفصیلات اور ابتدائی اور آخری مراحل کا اعلان کیا ہے۔

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اس قرآنی مقابلے کے لئے تیار ہے، جو "جاپان کے اسلامی تبلیغی بورڈ" کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے، اور اس کا مقصد کتاب اللہ کے ساتھ پورے جاپان کے تمام مسلمانوں کا تعلق مضبوط کرنا اور قرآن کے حفظ و تلاوت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اسلامی تبلیغی بورڈ نے بتایا کہ مقابلے کا ابتدائی مرحلہ 14 دسمبر کو "Zoom" پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن منعقد ہوگا۔ آخری مرحلہ 30 اور 31 دسمبر 2025 کو شیبویا ڈسٹرکٹ میں واقع ٹوکیو مسجد اور ترکیہ کے کلچرل سینٹر سے براہ راست منعقد ہوگا۔

• آن لائن رجسٹریشن 8 دسمبر 2025 تک کھلی رہے گی۔ جاپان میں رہنے والے تمام مسلمان، خواہ کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتے ہوں، اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔

جاپان میں حفظ و قرائت قرآن کے سالانہ مقابلوں کی رجسٹریشن شروع

یہ مقابلہ 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے مختلف سطحوں میں منعقد ہوگا، جو کم از کم ایک سورت حفظ کرنے والوں کے لیے غیر مقابلہ جاتی تلاوت کی سطح سے لے کر پورے قرآن کو حفظ کرنے کی سطح تک ہیں۔ 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغ گروپ کے لئے پورا قرآن حفظ کرنے کی سطح مقرر ہے۔

مقابلے کے اختتام پر ہر سطح کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں وسیع پیمانے پر شرکت کی توقع کی جاتی ہے، اور یہ مقابلہ قرائت و حفظ قرآن نیز قرآنی محافل کے احیاء میں جاپانی مسلمانوں کی کی دلچسپی کو نمایاں کرے گا۔

منتظمین کے بورڈ نے زور دیا کہ مقابلے کا مقصد شرکاء کے دلوں میں قرآن کے لئے محبت پیدا کرنا اور انہیں قرائت میں مہارت اور حفظ کو استحکام کی طرف راغب کرنا ہے۔

بورڈ نے کہا کہ مقابلے کا نعرہ ہے: "تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔" اس تقریب کا بنیادی محور محض مقابلہ نہیں بلکہ حوصلہ افزائی اور حمایت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha