سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ کویت امریکہ کے زیر علی السالم ایئربیس پر جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا (جیٹ) فیول ٹینک اور ڈرونز کے ایک بڑے ہینگر کو تباہ کرکے آگ لگا دی گئی۔

30 جولائی 2026 - 19:41

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کا متن درج ذیل ہے: 

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

ایران کے شریف اور عظیم عوام!

آپ نے جنگ کے 150ویں شب بھی پورے اسلامی ایران میں اپنے اجتماعات کو بلا ناغہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور امامِ شہید کے خون کا بدلہ اور امریکی جارحوں کو خطے سے مار بھگانے کا  مطالبہ کر رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ اور زمینی فوج میں آپ کے بیٹے، آپ کے ہم قدم میدان میں حاضر ہیں اور جارح دشمن کے خلاف اپنی جنگ پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور ایرواسپیس فورسز میں دشمن کے خلاف تعزیری کاروائی جاری رکھتے ہوئے کویت میں امریکہ کے زیر قبضہ فضائی اڈے علی السالم میں ڈرون طیاروں کے دو بڑے ہینگرز اور ایک ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے فیول ٹینک کو تباہ کر دیا۔

کویت کے مسلمان عوام جان لیں کہ جارحوں کے خلاف تعزیری کاروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ

امریکہ قابضین و جارحین کے ہاتھوں مسلمانوں کی دولت اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا خاتمہ نہیں ہوگا اور انہیں خطے سے بھگایا نہیں جاتا۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha