-
عید میلاد النبی(ص) 1446ھ؛
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وحدتِ امت اسلامیہ کے لیے بے مثال نمونہ ہیں
آیت اللہ صفائی بوشہری نے کہا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے وحدت اور یکجہتی کا نمونۂ کاملہ پیش کیا ہے۔ اس سیرتِ مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے، امت مسلمہ دشمنوں کے منصوبوں کے خلاف کامیاب مزاحمت کر سکتی ہے اور ان کے خاتمے کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔
-
عالمی ریاستی دہشت گردی؛
ریاستی دہشت گردی کا عالمی اتحاد: 'امریکہ اور اسرائیل'
صہیونی ریاست اور واشنگٹن عملی طور پر دنیا کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں، بین الاقوامی معاہدوں کو تباہ کر رہے ہیں، سفارت کاری پر اعتماد کو مجروح کر رہے ہیں اور تنازعات میں شدت لانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
-
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے 8 ستمبر کی صبح شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوجی کیمپ میں کھڑے ٹینک کو نشانہ بنایا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مزاحمت کار تباہ شدہ عمارت میں سے نکل کر اسرائیلی ٹینک پر چڑھتا ہے اور ایک بارودی سرنگ ٹینک کے اندر پھینک دیتا ہے۔
-
اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کردیں: قطری وزیراعظم
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔
-
عراقی ائیرفورس کا اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد: عراقی ائیرفورس نے پاک فضائیہ سے جدید تربیتی نظام کی تشکیل میں تعاون کی درخواست کرتے ہوئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
-
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی
وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی کے لیے قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
-
راجہ ناصر عباس جعفری : واشنگٹن اسرائیل کے قطر حملے کے پیچھے کھڑا ہے
پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے دفتر پر حملہ واشنگٹن کی پشت پناہی کے ساتھ کیا گیا اور یہ قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
ویڈیو | دوحہ میں دہشتگرد حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ، امیر قطر کی شرکت
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قطر میں دوحہ کے حالیہ اسرائیلی حملے کے شہداء کے لیے نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں امیر قطر نے بھی شرکت کی۔
-
حزب اللہ: یمن پر اسرائیلی حملے ان کی ناکامی اور شکست کی علامت ہیں
لبنانی تحریک حزب اللہ نے یمن پر اسرائیلی جارحیت اور میڈیا کے اداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل اور نیتن یاہو کی ناکامی اور یمنی عوام و فلسطینی مزاحمت کے عزم کے سامنے ان کی شکست کی عکاسی کرتا ہے۔
-
عراقی رہنما سید عمار حکیم: اسرائیلی تجاوزات کے خلاف خاموش رہنا جائز نہیں
عراقی رہنما سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اور روزانہ کے ظلم و تشدد کے سامنے خاموش رہنا کسی طور درست نہیں، اور عراق مظلومین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
-
ایران عوام اور ایرانی فوج قطر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں : جنرل موسوی
ایران کے فوجی سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے قطری وزیر دفاع سے ٹیلیفونک گفتگو میں یقین دلایا کہ ایران کی حکومت، عوام اور افواج ہر حال میں قطر کا ساتھ دیں گی اور اسرائیلی حملہ ایک سنگین جرم ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
-
قطر پر بھی مذاکرات کے بہانے صہیونی ریاست کا حملہ؛
امریکہ کی خیانت کے بعد ہم نئے شرکاء کی تلاش میں ہیں، قطر + تصویر
ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ قطر کے وزیر اعظم نے وائٹ ہاؤس کو اطلاع دی ہے کہ دوحہ پر اسرائیلی حملے میں امریکہ کی خیانت کے بعد، وہ واشنگٹن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر نظرثانی کریں گے اور اپنے لیے دوسرے شراکت دار تلاش کریں گے۔"
-
قطر میں عرب و اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس، اسرائیلی جارحیت پر لائحہ عمل طے ہوگا
دوحہ آئندہ ہفتے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا غیرمعمولی اجلاس بلارہا ہے، جس میں اسرائیل کے حالیہ حملے پر مشترکہ ردعمل اور آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
-
کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔
-
اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، یو اے ای کے صدر دوحا میں موجود، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع
دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر عالمی سطح پر اہمیت اختیار کر گیا، وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، متحدہ عرب امارات کے صدر دوحا میں موجود ہیں جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی آج قطر آمد متوقع ہے۔
-
صہیونیت کے مسلمان گماشتے بھی نشانے پر؛
ترکیہ میں بھی دوحہ جیسے حملے کا امکان، ترک سرکار کو تشویش + نکتہ
گذشتہ منگل (9 ستمبر 2025) کو قطر کے دارالحکومت میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی اسرائیلی کوشش، جو امریکہ کے فوجی اڈے کا میزبان اور واشنگٹن کا قریبی اتحادی ہے، نے ترکیہ کے حلقوں میں اس امکان کے بارے میں سوالات اور خدشات پیدا کئے ہیں کہ تل ابیب ترکیہ کی سرزمین پر اسی طرح کی کارروائی کر سکتا ہے، کیونکہ وہاں بھی حماس کے کئی عہدیدار مقیم ہیں۔
-
قطر پر بھی مذاکرات کے بہانے صہیونی ریاست کا حملہ؛
جب مذاکرات کی میز میزائل لانچ پیڈ بن جائے!
صہیونی ریاست کا دوحہ میں حماس کے اجلاس پر حالیہ حملہ کوئی نیا اور الگ تھلگ واقعہ نہیں، بلکہ "مذاکرات" کے نام پر بنائے گئے منصوبہ بند جالوں کی ایک اور کڑی ہے۔ ایک ایسا دہرایا جانے والا نمونہ جس کا آغاز ایک سفارتی چہرے کے منظر عام پر آنے سے ہوتا ہے اور دھوئیں، آگ اور خون کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔
-
قطر پر بھی صہیونی ریاست کا حملہ؛
قطر میں حماس کے قائدین پر حملے میں امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ غداری، فواز جرجس + ویڈیو
اس ویڈیو کلپ میں لندن یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے استاد ڈاکٹر پروفیسر فواز جرجس (Fawaz A. Gerges) نے قطر پر ـ امریکی حمایت میں ـ غاصب صہیونی ریاست کے حملے پر تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے: "امریکہ اور اسرائیل نے غداری کی اور حماس کے رہنماؤں کو دھوکہ دیا اور مذاکرات کے بہانے ان سب کو ایک ساتھ ختم کرنے کا ارادہ کیا۔ نیتن یاہو کوشش کر رہا ہے کہ امریکہ اور قطر میں اس ناکام حملے کے درمیان فاصلہ پیدا کرے اور مسلسل یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ کارروائی اس کی اپنی مرضی کے مطابق تھی لیکن یہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ نیتن یاہو نے واشنگٹن کی "ہری بتی" کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امریکا کے اتحادی پر حملہ کر ہی نہیں سکتا۔