ال بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اتوار اور پیر کو عرب و اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا جس میں اسرائیل کی جانب سے دوحہ پر کئے گئے حملے پر غور کیا جائے گا۔
قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اجلاس کا بنیادی ایجنڈا اسرائیلی جارحیت اور اس کے جواب میں مشترکہ اقدام پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ منگل کو دوحہ میں حماس کے بعض رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
اجلاس میں توقع ہے کہ عرب و اسلامی ممالک اسرائیل کو سخت پیغام دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر متفق ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ