11 ستمبر 2025 - 20:10
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وحدتِ امت اسلامیہ کے لیے بے مثال نمونہ ہیں

آیت اللہ صفائی بوشہری نے کہا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے وحدت اور یکجہتی کا نمونۂ کاملہ پیش کیا ہے۔ اس سیرتِ مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے، امت مسلمہ دشمنوں کے منصوبوں کے خلاف کامیاب مزاحمت کر سکتی ہے اور ان کے خاتمے کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بوشہر کے امام جمعہ اور صوبۂ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ صفائی بوشہری، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور شیعیار اہل بیت(ع) کے چھٹے امام حضرت امام جعفر الصادق (علیہ السلام) کے میلاد کے موقع پر ـ رئیس دین اور رئیس مذہب کی ولادت کی مناسبت سے مسلمین عالم کو مبارکباد دیتے ہوئے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت اور شخصیت کے اِتِّباع کی ضرورت پر زور دیا۔

صوبہ بوشہر کی کونسل برائے عوامی ثقافت کے سربراہ نے نبی رحمت حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی ولادت کو اسلامی اقدار کے ساتھ تجدیدِ عہد اور معاشرے میں اخوت و بھائی چارے کے جذبے کو گہرا کرنے کا سنہری موقع قرار دیا اور کہا: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا وجودِ مبارک امت مسلمہ کی وحدت و یکجہتی کا محور ہے اور تمام مسلمانوں کو قرآن کریم اور سیرت رسول(ص) کے گرد متحد ہونا چاہئے۔

خطیب جمعہ بوشہر نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے اور اختلافات سے دور رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی سیرت کی بنیاد پر عالم اسلام کے اتحاد سے دشمنوں کے عزائم  ناکام ہوں گے اور امت اسلامی کو فتح و کامیابی حاصل ہوگی۔

آیت اللہ صفائی بوشہری نے کہا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے وحدت اور یکجہتی کا نمونۂ کاملہ پیش کیا ہے۔ اس سیرتِ مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے، امت مسلمہ دشمنوں کے منصوبوں کے خلاف کامیاب مزاحمت کر سکتی ہے اور ان کے خاتمے کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ دشمنوں نے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مسلمانوں میں تفرقہ اور انتشار پھیلانے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔ ان حالات میں ـ جبکہ صیونی ریاست، امریکہ کی قیادت میں عالمی استکبار اور اسلام کے دیگر دشمن امت اسلامی کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ـ ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ وحدت کی ضرورت ہے؛ اور مسلمین ان حالات میں صرف قرآن کی تعلیمات اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی سیرت پر عمل کرکے ہی حتمی فتح حاصل کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مصلائے جمعہ میں لگی ثقافتی نمائشوں کا دورہ کیا اور اسلامی ثقافت کو متعارف کرانے اور فروغ دینے میں ثقافتی و فنکارانہ سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس تقریب میں ثقافتی اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha