11 ستمبر 2025 - 16:53
حزب اللہ: یمن پر اسرائیلی حملے ان کی ناکامی اور شکست کی علامت ہیں

لبنانی تحریک حزب اللہ نے یمن پر اسرائیلی جارحیت اور میڈیا کے اداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل اور نیتن یاہو کی ناکامی اور یمنی عوام و فلسطینی مزاحمت کے عزم کے سامنے ان کی شکست کی عکاسی کرتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے یمن پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ یمنی عوام اور میڈیا کے خلاف ایک وحشیانہ اقدام ہے۔ تحریک نے شہداء کے لیے رحمت اور زخمیوں کے لیے فوری شفا کی دعا کی۔

حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ کوئی نئی بات نہیں، بلکہ ایک مسلسل کوشش ہے اپنے جرائم کو چھپانے کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو اپنے خیالی فتوحات کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے تاکہ اپنی ناکامیوں سے نکل سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیل غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمت کو ختم کرنے میں ناکام رہا اور یمن کی حمایت اور فلسطینی مظلومین کی پشت پناہی کو کمزور کرنے میں ناکام ہوا۔

حزب اللہ نے یمنی مزاحمتی میڈیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اور عربی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کی مذمت کریں اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات دائر کریں تاکہ میڈیا اور صحافیوں پر حملے روکنے پر اسرائیل کو مجبور کیا جا سکے۔

اس حملے کے نتیجے میں صنعا اور یمن کے دو صوبے عمران اور الجوف میں کئی غیر ملکی اور مقامی میڈیا ادارے نشانہ بنے، اور متعدد شہری، بشمول مرد و خواتین صحافی شہید اور زخمی ہوئے۔ یمنی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی تعداد ۳۵ اور زخمیوں کی تعداد ۱۳۱ تک پہنچ گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha