21 نومبر 2026 - 20:38
ایران کے فضائی دفاع نے امریکی F16 جنگی طیارے کو نقصان پہنچایا + ویڈیو

آرمی کی تعلقات عامہ نے امریکی F16 جنگی طیارے کو نقصان پہنچانے اور آرمی کی فضائی دفاعی فورس کے دیسی نظاموں کی فائرنگ سے اس کا مشن منسوخ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: جمعہ کی شام 20 نومبر 2026ع‍ کو، ملک کے جنوب میں تعینات، آرمی کی فضائی دفاعی فورس کے دیسی نظاموں نے، ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کنٹرول میں، خلیج فارس کے اوپر ایک امریکی F-16 جنگی طیارے کو شناخت کر لیا اور اس پر میزائل فائر کیا۔

اس کارروائی کے دوران، دفاعی نظاموں نے امریکی F16 کا تعاقب کرنے کے بعد اس کی طرف میزائل داغے، جس کے نتیجے میں اس طیارے کے قریب میزائل پھٹنے سے جارح امریکی جنگی طیارے کو نقصان پہنچا اور اس کے پائلٹ کو مشن منسوخ کرکے خطے کے قریب ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha