18 نومبر 2026 - 13:31
یمن کی وزارتِ خارجہ کا سعودی عرب کو دوٹوک پیغام: ریاض کو زمینی حقائق تسلیم کرنا ہوں گے

حکومتِ صنعاء کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے بعد سعودی حکومت کو اب خطے کی حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی نظام کی ایک کے بعد دوسری حکمتِ عملی ناکامی سے دوچار ہو رہی ہے اور ریاض کو خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور بدلتے ہوئے حالات کو سمجھنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے سعودی نظام جتنا زیادہ جرائم کے ارتکاب میں آگے بڑھے گا، یمن کے حقوق واپس لینے اور اس پر مسلط تسلط کا خاتمہ کرنے کی ہماری ذمہ داری اتنی ہی بڑھتی جائے گی۔

یمن کی وزارتِ خارجہ نے زور دے کر کہا:سعودی نظام کو جان لینا چاہیے کہ یمن ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور اسے اپنے خصوصی کمیٹی کے فائلوں میں موجود کسی معاملے کے طور پر نہیں سمجھنا چاہیے۔

وزارت نے اپنے بیان کے آخر میں واضح کیا: ’’آزادی اور خودمختاری دو ایسے اہداف ہیں جنہیں آنے والے حالات اور تبدیلیوں، نیز جانی و مالی نقصانات کی مقدار سے قطع نظر، ہر صورت حاصل کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha