بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی فضائیہ کے دو اسٹریٹجک B-52 بمبار طیارے، مارچ 1999 کی ایک صبح کے آخر میں، انگلینڈ کے گلوسٹرشائر علاقے میں واقع رائل ایئر فورس فیرفورڈ (Fairford) اڈے سے اڑ کر جنوب مشرق کی طرف روانہ ہوئے۔ سات دیگر طیارے بھی دو دو منٹ کے وقفے سے اڑے۔
یہ یوگوسلاویہ پر امریکہ اور نیٹو کی بمباری کا آغاز تھا؛ ایسا آپریشن جس کے دوران فیرفورڈ اڈہ امریکی بمبار طیاروں کے اڑان بھرنے کا مرکزی پلیٹ فارم اور لڑاکا طیاروں کے لئے ایندھن بھرنے کے اسٹیشن کا کردار ادا کرتا تھا۔
اس برطانوی اڈے نے 2003 کی عراق جنگ اور امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں ایک بار پھر یہی کردار ادا کیا۔
لیکن امریکہ نے اکتوبر 2026 میں اپنے تمام 12 B-1 لانسر بمبار طیارے گلوسٹرشائر کے اس اڈے سے باہر نکال لئے۔ امریکہ نے اعلان کیا کہ یہ اقدام ایران کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے اور ان طیاروں کے تحفظ کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر عمل میں لایا گیا ہے۔
فیرفورڈ اڈہ واحد امریکی سہولت نہیں ہے جسے ایسی صورتحال کا سامنا ہؤا۔ امریکہ نے اسی مہینے کے اوائل میں برطانیہ کے ایک اور اڈے (رائل ایئر فورس میلڈن ہال) سے بھی 12 طیارے باہر واپس بلا لئے۔
پانچواں اور آخری حصہ:
مشرق وسطیٰ میں بھی مبصرین کے مطابق، امریکی افواج کے زیر استعمال کئی اہم اڈے تقریباً بے کار ہو چکے ہیں اور کویت میں اس ملک کے اڈوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
کویت کی شویخا بندرگاہ پر حملے کے نتیجے میں مبینہ طور چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے اور امریکی فوج کا ایک آپریشن مرکز تباہ ہو گیا۔
ایران کے ڈرونز اور میزائلوں نے کویت کے علی السالم ایئر بیس میں ہوابازی کی سہولیات کو نقصان پہنچایا اور اس کے عملے کے متعدد ارکان کو زخمی کردیا۔
کویت ہی کے بویہرنگ کیمپ (Camp Buehring یا العدیری کیمپ) پر ایران کے حملوں نے مرمت و دیکھ بھال اور ایندھن بھرنے کی سہولیات کو نقصان پہنچایا۔
قطر میں، ایران کے حملوں نے العدید ایئر بیس کے ابتدائی انتباہ کے ریڈار نظام کو تباہ کر دیا؛ یہ اڈہ امریکی مرکزی کمانڈ (سینٹکام) کی فضائی کارروائیوں کا کمانڈ ہیڈکوارٹر تھا۔
بحرین میں بھی ایک ایرانی ڈرون نے امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے صدر مقام پر نصب مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔ [اور یہ اڈہ بعد کے بے شمار حملوں میں مکمل طور پر تباہ ہو کر آؤٹ آف سروس ہو گیا]۔
ان نقصانات نے ایک بنیادی سوال اٹھایا ہے: ان اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکہ کس حد تک انہیں استعمال کر سکتا ہے؟ [ان اڈوں نے ان ریاستوں کو کتنا تحفظ فراہم کیا؟ کیا واقعی یہ اڈے ان ریاستوں کے تحفظ کے پابند تھے یا صرف امریکہ کے اپنے عزائم کے لئے بنائے گئے تھے؟]
جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی قطر شاخ میں بین الاقوامی تعلقات اور خلیج فارس اسٹڈیز کے پروفیسر گیرڈ نون مین (Gerd Nonneman) نے الجزیرہ کو بتایا کہ جنگ نے واضح کیا کہ ان میں سے کچھ اڈے "خود بہت زدپذیر اور کمزور ہیں" اور "اب ان بہت سے مشنز کو انجام نہیں دے سکتے جن کے لئے انہیں بنایا گیا تھا۔"
امریکی اڈوں کا دفاع زیادہ مشکل کیوں ہو گیا ہے؟
کنگز کالج لندن میں دفاعی مطالعات کے شعبے کے سینئر لیکچرر مارک ہل بورن (Mark Hilborn) نے الجزیرہ کو بتایا: "بڑے اڈوں کو نشانہ بنانا واقعی آسان ہو گیا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "ان ٹیکنالوجیز میں سے ایک جو نسبتاً سستے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ مل کر ایسی سہولت فراہم کرتی ہے، ڈرونز سے عبارت ہیں۔"
ایران نے سستے اور ملکی طور پر تیار کردہ ڈرونز کی تیاری میں وسیع سرمایہ کاری کی ہے؛ ایسے ڈرونز جو نشانہ بننے والے اہداف کو، اپنی تیاری کی لاگت سے کئی گنا زیادہ نقصان پہنچا دیتے ہیں اور ساتھ ہی دشمن کے بہت مہنگے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر کو ختم کر سکتے ہیں۔
برطانیہ میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ (RUSI) کے محقق اربن کیننگھم (Urban Cunningham) نے الجزیرہ کو بتایا: "ان کھلاڑیوں کا دائرہ بدل گیا ہے جو ممکنہ طور پر اڈوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اڈے زیادہ زدپذیر ہو گئے ہیں اور یہی چیز خطرے سے متعلق اندازوں کو بدل دیتی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: رضا حسینی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ