13 نومبر 2026 - 23:45
نیا سیکورٹی قاعدہ: امریکہ اپنے اتحادیوں کے لئے وبال جان بن گیا - 2

ایران کے خلاف جنگ نے اب خطے میں امریکی اڈوں کو امریکہ اور ان کے میزبانوں کے لئے ممکنہ خطرہ بنا دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی فضائیہ کے دو اسٹریٹجک B-52 بمبار طیارے، مارچ 1999 کی ایک صبح کے آخر میں، انگلینڈ کے گلوسٹرشائر علاقے میں واقع رائل ایئر فورس فیرفورڈ (Fairford) اڈے سے اڑ کر جنوب مشرق کی طرف روانہ ہوئے۔ سات دیگر طیارے بھی دو دو منٹ کے وقفے سے اڑے۔

یہ یوگوسلاویہ پر امریکہ اور نیٹو کی بمباری کا آغاز تھا؛ ایسا آپریشن جس کے دوران فیرفورڈ اڈہ امریکی بمبار طیاروں کے اڑان بھرنے کا مرکزی پلیٹ فارم اور لڑاکا طیاروں کے لئے ایندھن بھرنے کے اسٹیشن کا کردار ادا کرتا تھا۔

اس برطانوی اڈے نے 2003 کی عراق جنگ اور امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں ایک بار پھر یہی کردار ادا کیا۔

لیکن امریکہ نے اکتوبر 2026 میں اپنے تمام 12 B-1 لانسر بمبار طیارے گلوسٹرشائر کے اس اڈے سے باہر نکال لئے۔ امریکہ نے اعلان کیا کہ یہ اقدام ایران کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے اور ان طیاروں کے تحفظ کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر عمل میں لایا گیا ہے۔

فیرفورڈ اڈہ واحد امریکی سہولت نہیں ہے جسے ایسی صورتحال کا سامنا ہؤا۔ امریکہ نے اسی مہینے کے اوائل میں برطانیہ کے ایک اور اڈے (رائل ایئر فورس میلڈن ہال) سے بھی 12 طیارے باہر واپس بلا لئے۔

دوسرا حصہ:

امریکہ کی میزبانی کے فارمولے میں تبدیلی

یہ اڈے کئی دہائیوں سے دنیا کے دور دراز علاقوں میں فوجی طاقت استعمال کرنے اور جنگی کارروائیاں آگے بڑھانے کے لئے امریکہ کے اہم ترین ذرائع تھے۔

یورپ سے لے کر خلیج فارس کے علاقے تک، واشنگٹن کے قریبی اتحادیوں کے لئے، امریکی فوجی سہولیات کی میزبانی کا مطلب بیرونی خطرات کے مقابلے سیکیورٹی کی ضمانت حاصل کرنا بھی تھا۔

لیکن مبصرین کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں امریکی سہولیات کو بھاری نقصان پہنچانے اور اس خطرے کے دائرے کو برطانوی سرزمین تک پھیلانے کی ایران کی صلاحیت نے پہلی بار ان اسٹریٹجک اثاثوں کو، 'ممکنہ کمزوری' بنا دیا ہے: امریکہ کے اتحادیوں کے لئے بھی اور خود واشنگٹن کے لئے بھی۔

لنکاسٹر یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیاست کے پروفیسر سائمن میبن (Simon Mabon) نے الجزیرہ کو بتایا: "امریکہ کی سیکیورٹی چھتری دو دھاری تلوار بن گئی ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "جب امریکی اڈوں کی سیکیورٹی پر سوال اٹھتا ہے تو ان کے اسٹرااٹیجک فوائد کے بارے میں واشنگٹن کے حساب کتاب بدل جاتے ہیں۔ یورپی اور خلیج فارس کے ریاستیں بھی بھی، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ اڈے حملوں کا ہدف بن چکے ہیں، اور یوں وہ ان کی میزبانی پر سنجیدگی سے نظرثانی کے لئے مزید وجوہات رکھتے ہیں۔"

امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کو ـ طویل عرصے سے یورپ، خلیج فارس اور مشرقی ایشیا میں واشنگٹن کے اتحادیوں کی سیکیورٹی حکمت عملی کے ستونوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

ان ملکوں نے اپنی سرزمین پر امریکی افواج کی تعیناتی کے ذریعے، اپنے لئے درپیش خطرات کے سامنے تسدید (ڈیٹرنس) حاصل کرنے کی کوشش کی۔

امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنے وقتوں میں خلیج فارس کی سیکیورٹی کے لئے اس ملک کے "ناقابل تسخیر عزم" پر زور دیا تھا۔

برطانیہ بھی ہمیشہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلق کو "خصوصی تعلق" کے طور پر یاد کرتا ہے۔ لندن اور خلیج فارس کی ریاستیں گذشتہ دہائیوں میں خود کو ایک ایسی طاقت کے رضاکار شراکت داروں کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں ـ جو کم از کم امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے سے پہلے، ـ خود کو اپنے اتحادیوں کی سیکیورٹی کا خیرخواہ ضامن سمجھتی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: رضا حسینی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha