بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک کے مغربی ایشیا کے امور کے ماہر بلال صعب نے ایران کی معاشی محاصرے کی شدت کے باوجود اس ملک کے مزاحمت جاری رکھنے کی دو بنیادی وجوہات بیان کیں اور خبردار کیا کہ امریکی حکام کا محاصرے کو مزید سخت کرنے پر اصرار ممکنہ طور پر ایران کو مہنگے فوجی اقدامات کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
دوسرا اور آخری حصہ:
ایران کی مزاحمت کی دو بنیادیں:
نظریاتی بنیاد:
ایران صرف تجارتی راستوں اور تیل کی برآمدات کا دفاع نہیں کر رہا بلکہ اپنی بنیادی روایت کا تحفظ بھی کر رہا ہے جو قربانی، استقامت اور بیرونی دباؤ برداشت کرنے پر مبنی ہے۔ اسلامی جمہوریہ کے قیام سے اب تک بیرونی دباؤ کے خلاف مزاحمت اس نظام کی سیاسی شناخت اور وقار کا حصہ ہے۔ ایران عراق کے ساتھ آٹھ سالہ جنگ میں تقریباً تنہا لڑا اور عملی طور پر فاتح بن کر ابھرا؛ اسی لئے ایک دو سال کی معاشی سختی آٹھ سالہ جنگ کے مقابلے میں ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لئے فیصلہ کن دباؤ نہیں ہے۔
عملی بنیاد:
صعب کے مطابق، آج ایران کو طاقتور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ چین ایران کا سب سے اہم بیرونی حامی ہے اور تیل کی خریداری سے ایران محاصرے کے دباؤ کا کچھ حصہ بے اثر کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، خلیج فارس کے ممالک ـ سعودی عرب، امارات، قطر اور کویت ـ محاصرے کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کے خواہاں ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال ان پر بھی بھاری معاشی اخراجات عائد کر رہی ہے۔ ایرانی قیادت سمجھتی ہے کہ اگر ایران کافی عرصے تک مزاحمت کرے تو کئی بیرونی ممالک بھی اس سے متاثر ہونگے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک واشنگٹن پر دباؤ ڈالیں گے۔
آخر میں صعب خبردار کرتے ہیں کہ ایران امریکہ کو محاصرے کی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کرنے کے لئے پرتشدد اقدامات کر سکتا ہے، خواہ ان اقدامات کا نتیجہ یقینی نہ بھی ہو۔
امریکی حکام فی الحال سمجھتے ہیں کہ سمندری محاصرے سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے، چنانچہ ٹرمپ کے لئے اسے ترک کرنا آسان نہیں ہوگا۔
صعب کے مطابق کچھ اشارے ملتے ہیں کہ واشنگٹن اس پالیسی کو مزید سخت کر رہا ہے؛ سینٹکام کو ایک نیا آپریشنل یونٹ بنانے کی اجازت دی گئی ہے جو ایران کو زمینی راستوں سے جدید ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا کام کرے گا، تاہم صعب اس منصوبے کی افادیت پر شدید شک ظاہر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کی فوجی شاخ 'سینٹکام' ـ جو ایرانی قانون کے مطابق ایک دہشت گرد تنظیم ہے ـ کا زمینی محاصرے کا منصوبہ ایک ناقابل عمل اور پہلے سے ناکام منصوبہ ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ایران جنگ کے لئے درکار ہتھیار ملکی سطح پر تیار کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ