13 نومبر 2026 - 23:30
اگر ایران پر امریکی پابندیاں مؤثر ہوتیں تو اسکاٹ بیسنٹ فوجی چھاؤنی میں نہ چھپتا + ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول کے دفتر کے شعبہ رابطہ عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کی معاشی ناکہ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ معاشی دباؤ ایران کو جھکا نہیں سکا اور یہ ملک خود دھمکیوں کے دل سے اپنی مضبوطی کے لئے نئے امکانات اور مواقع پیدا کرتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول کے دفتر کے شعبہ رابطہ عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، عباس پازوکی نے ایران کے خلاف پابندیوں کی شدت سے متعلق، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ معاشی دباؤ ایران کو جھکا نہیں سکا ہے اور جھکا نہیں سکے گا۔

پازوکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تحریر میں لکھا:

- امریکی وزیر خزانہ جو خوف کے مارے واشنگٹن میں اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے چکا ہے، چھاؤنی کی دیواروں کے پیچھے سے "ایران کی معاشی ناکہ بندی" کا دعویٰ کرتا ہے!

- مسٹر بیسنٹ! اگر تمہاری پابندیاں مؤثر ہوتیں تو تمہیں اپنے ہی دارالحکومت میں چھپنا نہ پڑتا۔

- ہم معاشی دباؤ برداشت کرتے ہیں، لیکن وہ ایران جو اپنی غیرتمند قوم، اپنی حکیمانہ قیادت، اپنی مقامی سائنس و ٹیکنالوجی، اپنے سائنسدانوں، اور اپنی تہذیبی گہرائی کے بل پر کھڑا ہے، جھک نہیں جاتا۔

- ایران کا جغرافیہ ناکہ بندی کے قابل نہیں ہے اور ہم ہر خطرے کے بیچ سے مضبوط ایران کے لئے ایک نیا موقع بنایا کرتے ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے ملٹری بیس میں چھپنے کا اعتراف کیا؛ ویڈیو دیکھئے:
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha