11 نومبر 2026 - 14:08
یہ ٹرمپ ازم کے دور کا خاتمہ ہے، ٹکر کارلسن + ویڈیو

ہمارا کام فاکس نیوز کے ساتھ ختم، مزید، ہو چکا ہے! ہمارا کام ٹرمپ کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ فاکس نیوز کے سابق میزبان اور ٹرمپ کی ماگا تحریک کے سابق پرچارک، مشہور صحافی ٹکر کارلسن نے کہا: لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ٹرمپ کا کام بھی تمام ہو چکا ہو؛ عین ممکن ہے کہ وہ اپنی صدارتی کی باقیماندہ مدت کو مکمل کر لے۔ 

ہمیں یہیں اس بات پر زور دینا پڑے گا کہ صرف اس وجہ سے کہ عوام نے صدر اور اس کی جماعت کو دوٹوک انداز سے مسترد کر دیا ہے، یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا ہے وہ مزید طاقتور نہیں ہے! کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر آئین کی طرف سے کسی رکاوٹ کے بغیر عمل کرتا ہے۔

خارجہ پالیسی کے میدان میں، نگرانی اور طاقت کے توازن کا کوئی انتظام نہیں ہے جو ٹرمپ کے اقدامات کو لگام دے۔ اور یہ صورت حال جنوری میں نئی کانگریس کے کام کے آغاز تک جاری رہے گا؛ یہاں تک کہ اگر کانگریس بھی اپنے قانونی اختیارات سے کام لے کر اس کو جنگ سے پہلے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کا پابند بھی بنانا چاہے۔

یہ کام کانگریس نے 75 سال قبل کوریا کی جنگ سے اب تک انجام نہيں پایا ہے، پھر بھی جنوری کے مہینے تک نئی کانگریس موجود نہیں ہے کہ ایسا اقدام کر سکے۔ چنانچہ کم از کم جنوری تک، ہر وہ کام کر سکتا ہے جو اس کا جی چاہے گا اور کوئی بھی اسے نہیں روک سکے گا۔

اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ وہ کس قدر غیر مقبول اور قابل نفرت بن چکا ہو؛ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ ووٹرز نے کتنی اونچی آواز سے اس کو اپنی مخالفت سے آگاہ کر چکے ہوں، یہ بالکل اہم نہیں ہے۔

ہمارا سیاسی نظام اس کو مطلق اور لامحدود طاقت دیتا ہے۔ البتہ باقی دنیا بھی اس صورت حال کا تماشا دیکھ رہی ہے۔

اب مناسب موقع ہے کہ ایک دوسری حقیقت کی طرف بھی اشارہ کریں:

اس جنگ میں، دنیا میں ہمارے حریف، ـ جیسے روس اور ایران ـ ـ یہ الگ بات ہے کہ انہیں ہمارا حریف ہونا چاہئے یا نہیں، لیکن عملی طور پر ہمارے حریف ہیں اور ہم ان دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ـ ـ دونوں سمجھ گئے ہیں کہ کیا واقعہ رونما ہؤا ہے؛ ٹرمپ کمزور ہو گیا ہے؛ اس کو اپنے ملک کے اندر سے کوئی حمایت حاصل نہیں، لیکن اس کے پاس یہ انتظامی اختیارات ہیں۔

انھوں نے بھی بہت اہم پیغام بھیج دیئے ہیں کہ: اگر ٹرمپ اگلے ہفتوں میں کسی بھی مرحلے پر، ایران پر جارحیت کرے، وہ بھی کسی صبر و تحمل کے بغیر، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقدام کریں گے؛ خاص طور پر یوکرین اور خلیج فارس کی چھ عرب ریاستوں کے خلاف! چنانچہ خطرہ ابھی نہیں ٹلا ہے، اس وجہ سے کہ عوام نے دوٹوک الفاظ سے اعلان کیا ہے کہ "ہم تمہارے کاموں سے متفق نہیں ہیں"، یہ نتیجہ نہیں لیا جا سکتا ہے وہ ان اقامات سے دستبردار ہونگے!

حقیقت یہ ہے کچھ نشانیاں بھی پائی جاتی ہیں کہ ٹرمپ اپنے اقدامات کی شدت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے!

بہرصورت، اس بات سے قطع نظر کہ ملک کے اندر یا باہر کیا ہوتا ہے، یہ ایک دور کا خاتمہ ہے، آپ اپنی ڈائری میں اس تاریخ کو انڈرلائن کر سکتے ہیں!

"ٹرمپ ازم کا دور ختم ہو گیا"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha