11 نومبر 2026 - 12:42
عراقچی: امریکی حکام کی خوش فہمیاں ان کی پالیسیوں کی ناکامی کا سبب بنیں گی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی حکام کی خوش فہمیاں اور بے بنیاد تصورات بالآخر ان کی پالیسیوں کی ناکامی کا باعث بنیں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے امریکی حکومت کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا:

 آٹھ سال قبل مائیک پومپیو جیسا ایک کارٹون نما کردار کہتا تھا کہ اگر ایرانی عوام کچھ کھانا چاہتے ہیں تو انہیں وائٹ ہاؤس کے احکامات کی پیروی کرنا ہوگی۔

آج روبیو جیسا شخص، جس کے ہم وطن کیوبا کے عوام بھی اسی پالیسی کا شکار ہیں، وہی فضول باتیں دہرا رہا ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے غیر انسانی ہونے سے قطع نظر، اسی طرح کی خوش فہمیاں اور بے بنیاد تصورات ہی امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha