اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آج علی الصبح ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع غیر محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اس بات پر زور دیا کہ بحریہ کے اہلکار آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے کی پوری قوت کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں اور اس علاقے پر ان کا کنٹرول ہے۔
بیان میں جہازوں کے مالکان کو ایک بار پھر خبردار کیا گیا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے، جبکہ بحری سفر سے متعلق قوانین کی پابندی بھی لازمی ہے۔
آپ کا تبصرہ