بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حنظلہ ہیکرز گروپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "حنظلہ کی عوامی محاذ مزاحمت" کے درجنوں کارکن رات کے وقت ایک کارروائی کے دوران صبح ہونے تک، تل ابیب کی سڑکوں اور گلیوں میں موجود رہے اور ایک انتباہی بیان کے لاکھوں نسخے کی کاپیاں آبادکاروں کے گھروں کے دروازوں کے سامنے لگائیں۔





حنظلہ گروپ کے اعلان کے مطابق، تقسیم کیا گیا بیان پر "حنظلہ کی عوامی محاذ مزاحمت" کی سرخی اور "#پانی_کے_بغیر"، اور "#بجلی_کے_بغیر" ہیش ٹیگز تھے، جو تل ابیب کے رہائشی آبادکاروں کو انتباہی متن دیکھنے کے لئے اس گروپ کی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
حنظلہ نے اس بیان میں مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں سے مخاطب ہو کر خبردار کیا: "اگر آپ کے رہنماؤں نے ایک بار پھر محاذِ مزاحمت کے توانائی کے ڈھانچوں کو نشانہ بنایا تو آپ کو بھی اس جارحیت کی بھاری قیمت اپنی روزمرہ زندگی میں ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔"


بیان کے مطابق، اس گروپ نے فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں میں بجلی گھروں، ریفائنریوں اور پانی صاف کرنے کی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی اور خبردار کیا کہ محاذِ مزاحمت کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملوں کے اعادے کی صورت میں، یہودی آبادکاروں کو پانی اور بجلی کی وسیع بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حنظلہ نے اس پیغام کو 'آخری انتباہ' قرار دیتے ہوئے زور دیا: "کل رات آپ نے ہماری آواز تل ابیب کے قلب سے سنی؛ اور صہیونی رجیم کے سرغنوں کو محاذِ مزاحمت کے ڈھانچوں پر حملے کے اعادے کے خوفناک نتائج بھگتنا ہونگے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ