برطانیہ
-
گارڈین: برطانیہ میں مسلمانوں کو بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کا سامنا
برطانوی اخبار گارڈین کے ایک مضمون میں برطانیہ میں اسلاموفوبیا میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاست دانوں پر اس کے تدارک میں غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مضمون کے مطابق اسلام مخالف بیانیے کا معمول بن جانا انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کو مزید مضبوط ہونے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔
-
ہاآرتص:صہیونی سفیر اور لبنانی سفیر اس ہفتے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
ایک عبرانی میڈیا نے واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان ملاقات کی اطلاع دی ہے۔
-
ایرانی میزائل اور ڈرون طاقت کے مقابلے میں لندن غیر محفوظ ہے
برطانوی دارالعوام کی دفاعی کمیٹی نے خلیج فارس میں برطانیہ کی فوجی کارکردگی اور تیاری کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ تحقیقات حالیہ جنگ کے دوران لندن کی فوری فوجی ردعمل کی صلاحیت اور ایرانی میزائل و ڈرون حملوں کے مقابلے میں برطانیہ کی دفاعی کمزوریوں کے بارے میں پارلیمانی خدشات کے بعد شروع کی گئی ہیں۔
-
برطانیہ سے کشیدگی پر ٹرمپ کی خاموشی، نیتن یاہو کے لیے خطرے کی گھنٹی
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے برطانیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اختلافات پر ٹرمپ انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اور ممکن ہے کہ یہ مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں پر وائٹ ہاؤس کی ناراضی کی عکاسی کرتی ہو۔
-
برطانوی وزیر خارجہ کا نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسلی صفائی کا الزام
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب اور مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں میں فلسطینیوں کی نسلی صفائی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت آبادکاروں کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور لندن ان حالات پر خاموش نہیں رہے گا۔
-
غزہ پر اسرائیل کی پالیسی کے خلاف برطانیہ متحرک؛ لندن نے تل ابیب پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کردیا
برطانوی حکومت نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی پابندیوں اور اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں غیر قانونی یہودی بستیوں سے تجارتی تعلقات محدود کرنا، بستیوں کی تعمیر سے فائدہ اٹھانے والے افراد و کمپنیوں پر پابندیاں اور غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ شامل ہے۔
-
اسرائیلی عہدیدار کی برطانیہ کو دھمکی: یروشلم میں قونصل خانہ 30 روز میں بند کرو
اسرائیل اور برطانیہ کے درمیان سفارتی کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی قونصل خانے کو مشرقی یروشلم میں اپنی سرگرمیاں ختم کرنے اور 30 روز کے اندر قونصل خانہ بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
-
برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری کے خلاف بڑا اقدام، اسرائیلی کمپنیوں پر تجارتی پابندیوں کی تیاری
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کے پھیلاؤ پر برطانیہ نے اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف نئی تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے برطانوی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
-
لندن میں دائیں بازو کی انتہا پسند ریلی ناکام؛ ’شریعت نامنظور‘ مارچ میں چند درجن افراد شریک
برطانیہ کی انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت یوکے آئی پی کی جانب سے لندن میں مسلمانوں کے خلاف ’شریعت نامنظور‘ کے نعرے کے تحت نکالی گئی ریلی سخت سکیورٹی کے باوجود چند درجن شرکا تک محدود رہی، جبکہ ریلی کے مخالفین کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا اور دونوں گروہوں کے درمیان کشیدگی کے واقعات پیش آئے۔
-
امریکہ کے خلاف میدان جنگ کی تصویرکشی؛
تیسری قسط | میدان جنگ کی تصویرکشی / دشمن کو پشیمان کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں، سپاہ پاسداران
سپاہ کی انٹیلیجنس تنظیم نے اپنے اہم اور مفصل بیان میں دشمن کے خلاف تقدیر ساز میدانِ جنگ کی تصویر کشی کرتے ہوئے، ایران کے خلاف دشمن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا اور دشمن کو پشیمان کرنے، نظام اسلامی کی عظیم کامیابیوں اور فتوحات، نیز ایرانی قوم کے مفادات، کے تحفظ کے لئے اپنے عزم پر زور دیا۔
-
امریکہ کے خلاف میدان جنگ کی تصویرکشی؛
دوسری قسط میدان جنگ کی تصویرکشی / دشمن کو پشیمان کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں، سپاہ پاسداران
سپاہ کی انٹیلیجنس تنظیم نے اپنے اہم اور مفصل بیان میں دشمن کے خلاف تقدیر ساز میدانِ جنگ کی تصویر کشی کرتے ہوئے، ایران کے خلاف دشمن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا اور دشمن کو پشیمان کرنے، نظام اسلامی کی عظیم کامیابیوں اور فتوحات، نیز ایرانی قوم کے مفادات، کے تحفظ کے لئے اپنے عزم پر زور دیا۔
-
امریکہ کے خلاف میدان جنگ کی تصویرکشی؛
پہلی قسط | میدان جنگ کی تصویرکشی / دشمن کو پشیمان کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں، سپاہ پاسداران
سپاہ کی انٹیلیجنس تنظیم نے اپنے اہم اور مفصل بیان میں دشمن کے خلاف تقدیر ساز میدانِ جنگ کی تصویر کشی کرتے ہوئے، ایران کے خلاف دشمن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا اور دشمن کو پشیمان کرنے، نظام اسلامی کی عظیم کامیابیوں اور فتوحات، نیز ایرانی قوم کے مفادات، کے تحفظ کے لئے اپنے عزم پر زور دیا۔
-
منچسٹر کی مساجد کو قتل کی دھمکیاں دینے والے یہودی شخص کو 28 ماہ قید
برطانیہ کی لیڈز کراؤن کورٹ نے 21 سالہ یہودی شخص کو منچسٹر کی دو مساجد کے عملے اور نمازیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کے جرم میں 28 ماہ قید کی سزا سنادی۔ اس کے موبائل فون سے اسلام مخالف اور نسل پرستانہ پیغامات بھی برآمد ہوئے تھے۔
-
ایران کا برطانیہ اور فرانس کو صہیونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر انتباہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی اور کسی بھی قسم کی حمایت جاری رکھنا اس کے جرائم میں تعاون اور شراکت کے مترادف ہے۔
-
حماس نے فلسطین کے حوالے سے 100 فرانسیسی و برطانوی سفارت کاروں اور عہدیداروں کے مؤقف کو سراہا
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطین کے حوالے سے 100 سے زائد فرانسیسی اور برطانوی سفارت کاروں اور سیاست دانوں کی جانب سے اپنی حکومتوں کو لکھے گئے خطوط اور مطالبات کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
برطانیہ اور آسٹریلیا نے اسرائیلی سفارت کاروں کو طلب کر لیا
برطانیہ اور آسٹریلیا نے اسرائیل کے خلاف سخت سفارتی احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارت کاروں کو طلب کر لیا۔ لندن نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں E1 یہودی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت کی، جبکہ آسٹریلیا نے غزہ میں اپنے شہری سمیت 7 امدادی کارکنوں کے قتل کی مجرمانہ تحقیقات شروع نہ کرنے پر احتجاج کیا۔
-
روس برطانیہ کشیدگی میں اضافہ؛ روس نے برطانوی فوجی شمولیت پر خبردار کردیا
یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں میں برطانوی ڈرونز کے مبینہ استعمال کے بعد ماسکو اور لندن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی فوج کی براہِ راست شرکت کو جنگ میں شمولیت تصور کیا جاسکتا ہے۔
-
لندن میں اسلاموفوبیا بے قابو؛ 6 ماہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے 1031 واقعات رپورٹ
لندن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے صرف پہلے 6 ماہ میں 1031 واقعات رپورٹ ہوئے، جو پورے 2023 میں درج ہونے والے واقعات سے بھی زیادہ ہیں۔
-
لندن کے میئر: نیتن یاہو برطانیہ آئے تو گرفتار کیا جائے
لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے۔
-
گارڈین: پینٹاگون نے ایران جنگ میں امریکی فوجی جانی نقصانات چھپائے
برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) پر ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے "شرمناک پردہ پوشی" قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کی حقیقی قیمت عوام سے مخفی رکھنے کے لیے میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کیں۔
-
تھائی ماہرِ سیاسیات: "خامنہ ای" نام ظلم کے خلاف مزاحمت کی عملی تفسیر ہے
تھائی لینڈ کی رانگسیت یونیورسٹی کے ممتاز ماہرِ سیاسیات تیراپات سریرانگسان نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شخصیت انصاف، معنویت، آزادی اور ظلم کے خلاف استقامت کی علامت بن چکی ہے، جبکہ ایران اور تھائی لینڈ کے تاریخی تعلقات دونوں اقوام کے درمیان دوستی اور ثقافتی تعاون کی مضبوط بنیاد ہیں۔
-
آپریشن نصر 2؛
ایمیزون کمپنی کی باقی ماندہ عمارت تباہ کر دی گئی / امریکی میڈیا کو سپاہ پاسداران کا مشورہ
مجاہدین اسلام نے آپریشن نصر 2 کی 27ویں لہر میں، (بحرین سے) خلیج فارس کے خطے میں، طفل کُش امریکی فوج کی معلومات (انٹیلی جنس) کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والی امریکی کمپنی ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کے خلاف اپنی پچھلی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے اس کمپلیکس کی باقی ماندہ عمارت کو نشانہ بنا کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
-
برطانوی وزیراعظم کا پہلا امتحان؛ کیا برطانوی حکومت امریکی فوجی مطالبات تسلیم کرے گی؟
برطانوی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نئی برطانوی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسٹریٹجک فوجی اڈوں ڈیوگو گارسیا اور رَف فِیرفورڈ تک امریکی فوج کو آزادانہ رسائی کی ضمانت دے۔
-
برطانوی سفیر ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ طلب، سپاہِ پاسداران سے متعلق لندن کے اقدام پر شدید احتجاج
برطانوی حکومت کی جانب سے سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام "قانونِ انسدادِ ریاستی خطرات" کے تحت شامل کیے جانے کے بعد تہران میں تعینات برطانیہ کے سفیر کو ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
-
اسٹارمر کا برطانوی وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ؛ اینڈی برنہم کی قیادت کی راہ ہموار
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتی ہوئی سیاسی دباؤ اور مقبولیت میں کمی کے بعد وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر عہدے سے مستعفی، جانشین کے انتخاب تک نگراں وزیر اعظم بنے رہیں گے
برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے پیر کو استعفیٰ دے دیا۔ اسٹارمر کے استعفے کے ساتھ ہی برطانیہ میں صرف ایک دہائی میں ساتویں وزیر اعظم کی راہ ہموار ہو گئی۔
-
برطانیہ نے مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کر دی
برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے متعلق اپنی پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے برطانوی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ان بستیوں میں معاشی اور مالی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
-
برطانوی سفیر کے دعوے پر مقتدیٰ صدر کا سخت ردعمل
عراق میں برطانوی سفیر کے متنازع بیان پر رہبرِ تحریکِ صدر مقتدیٰ صدر نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چند شیعوں نے برطانیہ کے سامنے جھکنے کا راستہ اختیار کیا تو ہم کبھی اس گروہ کا حصہ نہیں تھے اور نہ دنیا و آخرت میں ہوں گے۔
-
مغربی سورج کا غروب مشرق میں!
یورپی افواج کی آبنائے ہرمز آمد کی خبریں مغرب کی ابلاغیاتی رسوائی کا باعث
جب بھی مغربی ذرائع فرانسیسی یا برطانوی جہازوں کی آبنائے ہرمز میں تعیناتی کی خبر دیتے ہیں، چند ہی گھنٹوں بعد خود یورپی حکام اس کی باضابطہ تردید کر دیتے ہیں؛ یہ بار بار دہرایا گیا سیاسی-تشہیری نمونہ ہے جو نہ صرف ایران کو مرعوب نہیں کر سکا، بلکہ اس نے مغرب کی ابلاغیاتی ساکھ کو بھی عالمی رائے عامہ کے نزدیک مذاق بنا دیا ہے۔
-
من النہر الی البحر
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کُشی میں اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے، اسلامی جمہوریہ ایران
ایران کی وزارت خارجہ نے آج رات "یوم نکبت" کے موقع پر ایک بیان میں، غاصب ریاست کے خلاف فلسطینی عوام کی مزاحمت کے بنیادی حق پر زور دیا اور غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی پر مشتمل کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا: امریکہ کی حکومتیں یکے بعد دیگرے فلسطینیوں کی نسل کُشی میں اسرائیل کے جرم میں یقینی شریک، اور براہ راست ملوث ہیں۔