3 اکتوبر 2026 - 12:32
سعودی جارحیتوں کا جواب / یمنی میزائلوں نے آرامکو کو آگ لگا دی + ویڈیوز

آج صبح، یمن پر سعودی فضائی جارحیتوں کے جواب میں، سعودی عرب کے دارالحکومت پر یمن کے میزائل حملوں کے نتیجے میں آرامکو کی تنصیبات اور اس شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن نے آج ہفتہ 3 اکتوبر 2026ع‍ کو) علی الصبح، سعودی عرب میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور تزویراتی اہداف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔ ان حملوں میں حملوں میں ریاض اور ینبع میں آرامکو کمپنی کے ٹینکوں اور کچھ دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرون استعمال کرتے ہوئے سعودی عملداری میں کئی اہداف پر حملہ کیا۔

سعودی جارحیتوں کا جواب / یمنی میزائلوں نے آرامکو کو آگ لگا دی + ویڈیوز

عرب ذرائع کے اعلان کے مطابق، ان حملوں کا ایک اہم ہدف ریاض میں سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی (آرامکو) کے ٹینک تھے۔

سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاض میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے جو 12 گھنٹوں سے بدستور جاری ہے۔

نیز رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی پروازوں کی معطلی کا سامنا ہے اور پروازیں تاخیر یا بڑے پیمانے پر منسوخی کا شکار ہوئی ہیں۔

اس سے پہلے خبر رساں ذرائع نے بتایا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور امریکی دفاعی سسٹم میزائلوں کا راستہ روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یمن پر سعودی فضائی جارحیتوں اور یمن کی جوابی کاروائیوں کی وجہ سے توانائی کی عالمی منڈیوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

میدانی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یکم اکتوبر کو ینبع بندرگاہ پر ایک نامعلوم پروجیکٹائل کے گرنے کے بعد تیل کے ٹینکروں کی لوڈنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، جس نے سعودی عرب کے تیل کی برآمدی راستوں کی سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha