11 ستمبر 2026 - 22:54
ایرانی صدر کا بھارت کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھنے پر زور

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تزویراتی معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے بریکس اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان موجود متعدد مشترکہ امور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ مشترکات تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

پزشکیان نے بریکس اجلاس کی میزبانی پر بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بریکس کے رکن ممالک کے درمیان تمام شعبوں، بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں تعلقات کا فروغ ایران کے لیے اہم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha