اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے دورۂ کرغزستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور ’’شنگھائی پلس‘‘ اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لیے بشکیک پہنچے ہیں۔ دورے کے آغاز پر انہوں نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایران اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
آپ کا تبصرہ