بھارت
-
ایرانی صدر کا بھارت کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھنے پر زور
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تزویراتی معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کا سہارنپور کا دورہ، قانونی و انتظامی صورتِ حال کا جائزہ
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سہارنپور کا دورہ کرکے کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع قدیم مسجد کے انہدام کے واقعے کا جائزہ لیا۔ وفد نے مسجد کے انہدام کے پسِ پشت قانونی و انتظامی صورتِ حال، زمین کی ملکیت، وقف کی حیثیت اور آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی پر متعلقہ افراد اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت کی۔
-
بھارت میں مسجد کی مسماری پر سوال اٹھانا مہنگا پڑ گیا، یوپی پولیس نے صحافی ہُدا زری والا کو گرفتار کر لیا
بھارتی ریاست اتر پردیش پولیس نے 34 سالہ صحافی اور سماجی کارکن ہُدا زری والا کو سہارنپور میں ایک تقریباً 150 سال پرانی مسجد کی مسماری کے خلاف احتجاج اور وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کے بعد گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
-
سہارنپور مسجد کے انہدام پر مولانا کلب جواد کا سخت ردعمل
، بھارتی ریاست اتر پردیش میں سہارنپور کلیکٹریٹ کمپلیکس میں واقع مسجد کے انہدام پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹر کلب جواد نقوی نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد پر جس طرح بلڈوزر چلایا گیا، اس سے قانون کی حکمرانی، آئینی اقدار اور انتظامیہ کی جواب دہی پر سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
-
اگر پاکستانی نے کوئی شرارت کی تو پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کریں گے:مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی کوشش کی تو بھارتی فوج پاکستانی حدود میں داخل ہوکر حملہ کرے گی۔
-
جماعت اسلامی ہند کی سہارنپور مسجد انہدام کی سخت مذمت، نائب امیر ملک معتصم خان نے اسے قرار دیا جمہوریت پر بدنما داغ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ ہم سہارنپور کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع تاریخی مسجد کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ چاپلوسی اور سیاسی غلامی کا ایک بدترین مظاہرہ تھا۔
-
سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں مسجد گرائے جانے پر مولانا ارشد مدنی کا سخت رد عمل
جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع تاریخی مسجد کو گرائے جانے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آئین، قانون کی حکمرانی اور مساوی انصاف کے اصول پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔
-
مسجد انہدام معاملے میں اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سنیچر کے روز سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں مسجد کے انہدام کو لے کر یوگی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب کا احترام نہ کرنے اور کسی کے عقیدے کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے لوگ کبھی سچے سناتنی نہیں ہو سکتے۔
-
بھارتی شہر سہارنپور کلکٹریٹ کی مسجد پر بلڈوزر ایکشن
بھارتی ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کے بعد سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔
-
بھارت اور ازبکستان کا علاقائی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایف نے تاشقند میں ملاقات کے دوران علاقائی تعاون مضبوط بنانے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور وسطی ایشیا سے متعلق علاقائی امور پر باقاعدگی سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا بڑا بیان
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ بھارت ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو وسعت اور متنوع بنانا چاہتا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی نئی ترتیب؛
آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے گذرنے کے لئے کوشاں ہندوستانی جہاز کو بریک لگائی گئی
ایک گھنٹہ قبل ایک ہندوستانی تیل بردار جہاز ـ جس کا نام "HAANA" ہے، ـ کو آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے واپسی پر مجبور کیا گیا۔
-
بھارتی وزیر اعظم سمیت کئی لیڈروں نے عید میلاد النبی نے مبارکباد دی
بھارتی پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام کو ’’عید مبارک‘‘ کہا۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میلادالنبیؐ کی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے آس پاس اتحاد اور خوشیاں بڑھائے گا۔ رحم دلی اور معاشرے کے تئیں تعاون کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘‘
-
حجاب پرالہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بولے سلمان خورشید، جانئے پورا معاملہ
سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے کہا کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرچکا ہے کہ اس معاملے میں اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی مذہبی عمل کتنا ضروری ہے۔ صرف یہ طے کرنا ہے کہ ایک فرد کے بنیادی حقوق کیا ہیں، وہ کیا لباس پہننا چاہتا ہے، کیا کھانا چاہتا ہے، کہاں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اورکس طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
-
بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی کورٹ کا حجاب کے خلاف فیصلہ
بھارتی ریاست اترپردیش میں الہ آباد کے ہائی کورٹ کے جسٹس جے جے منیر اور جسٹس اندر جیت شکلا کی بنچ نے کہا کہ ’’ہم نے عرضی گزار سے متعلق مختلف کلاسوں کی تصاویر دیکھی ہیں اور صرف اسے چھوڑ کر کسی بھی طالبہ نے حجاب نہیں پہنا ہے۔ یہاں تک کہ جس مذہبی برادری سے وہ تعلق رکھتی ہے، اس برادری کی طالبات نے بھی حجاب نہیں پہنا ہے۔
-
ایران بھارت کے ساتھ ہمہ جہت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے:ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں بھارت کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
ہندو رہنما سوامی سارنگ کا رہبر معظم کے نام تعزیتی خط؛ رہبر شہید کو انسانیت، حق اور استقامت کی علامت قرار دیا
گلوبل پیس فاؤنڈیشن (SSSGPF) کے بانی، شری سوامی سارنگ نے شہید رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای کی شہادت پر رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای اور اسلامی جمہوریہ کے نام الگ الگ تعزیتی خطوط ارسال کرتے ہوئے ایرانی قوم کے ساتھ گہرے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
-
مدھیہ پردیش سپریم کورٹ: کمال مولا مسجد کمپلیکس سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے منظور
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں واقع کمال مولا مسجد (بھو ج شالا) کمپلیکس سے متعلق مسلم فریق کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ اپیلیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے 15 مئی 2026 کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔
-
بھارت میں محرم جلوس کے دوران رام لیلا گراؤنڈ میں فاقہ شکنی پر تنازع، انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے صورتحال قابو میں
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ایک گاؤں میں محرم کے جلوس کے دوران اس وقت مختصر کشیدگی پیدا ہوگئی جب جلوس میں شریک کچھ افراد نے فاقہ شکنی کے وقت رام لیلا گراؤنڈ میں رک کر روزہ افطار کرنے کی تیاری کی، جس پر رام لیلا کمیٹی کے عہدیداروں اور بعض مقامی افراد نے اعتراض کیا۔
-
بھارت نے کراچی حملے میں ملوث ہونے کے پاکستانی الزامات مسترد کر دیے
بھارت نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے مرکز پر ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث ہونے سے متعلق پاکستان کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
-
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں مصطفی قادری مسجد کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے کسیروا گاؤں میں انتظامیہ نے مسجد کے باقی ماندہ حصوں کو منہدم کرنے کے لیے دو جے سی بی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ رات بھر یہ کارروائی جاری رہی۔ رات گئے انتظامیہ کے بلڈوزر آپریشن سے علاقے میں کہرام مچ گیا
-
گجرات کے اسپتال میں مسلم مریض کو "دہشت گرد" کہنے کا الزام، سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
بھارت کی ریاست گجرات کے شہر موداسا میں ایک نجی اسپتال کے خلاف امتیازی سلوک کے الزامات سامنے آئے ہیں، جہاں ایک مسلم نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے علاج کے دوران توہین آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
-
بھارتی ریاست راجستھان میں مسجد منہدم
راجستھان میں بھارت-پاکستان سرحد سے متصل علاقوں میں مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف شروع کیے گئے
-
بھارت کے بہت سے فیصلے امریکہ اور اسرائیل سے متاثر ہوکر لیے جارہے: مولانا کلب جواد
شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد نقوی اتوار کو سہارنپور پہنچے، جہاں انہوں نے ملک کی خارجہ پالیسی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات، امریکی اثر و رسوخ، چابہار بندرگاہ منصوبہ، مہنگائی اور مذہب کی سیاست سمیت کئی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
-
اتر پردیش کے وزیر اعلی کا عید نماز کے بارے خطرناک بیان
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں عیدالاضحیٰ (بقرعید) کے تہوارسے پہلے سڑکوں پرنمازادا کرنے کے معاملے پرایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “اگر آپ نمازپڑھنا چاہتے ہیں توشفٹوں میں کریں، اگروہ ہم سے پیارسے راضی ہوں توٹھیک ہے، اگروہ نہیں مانتے توہم کوئی اورطریقہ آزمائیں گے۔
-
سابقہ حکومتوں نے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے: مولانا ارشد مدنی کا بڑا بیان
جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کے اس اہم دوروزہ اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب میں مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ نفرت کی سیاست کی جگہ اب دھمکی آمیز سیاست نے لے لی ہے،
-
ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی: پاسدارانِ انقلاب
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی۔
-
ایران وزیر خارجہ کی بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز نئی دہلی میں بھارتیہ وزیر اعظم نیرندر مودی سے ملاقات کی۔
-
بھارت میں اب مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں: پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
-
امارات اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی مشاورت، خطے میں امن اور استحکام پر گفتگو
عبداللہ بن زاید آل نہیان اور مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔