23 اگست 2026 - 00:54
ایران کے نئے فوجی سسٹمز تیار ہیں، قائم مقام وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ کے لئے نئے نظامات تیار ہیں۔ ان نظامات کا تجربہ کرنے کے لئے میدان جنگ اچھی جگہ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ قائم مقام وزیر خارجہ، بریگیڈیئر جنرل پاسدار سید مجید ابن الرضا نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ذاتی پیج پر، دشمنوں سے مخاطب ہوکر ـ لکھا:

• جو کچھ دشمن کو ایران کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں جاننا چاہئے تھا، [اس نے] اس کو حقیقی میدان میں پوری طرح محسوس کیا اور سمجھ لیا۔

• جو کچھ تم نے دیکھا اور سنا ہے، وہ ہماری صلاحیت کا صرف ایک معمولی سا حصہ ہے۔

• جو ابھی تک نہیں دیکھا، وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

• نئے سامان تیار ہیں؛ میدان ان کو آزمانے کے لیے اچھی جگہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha