22 اگست 2026 - 22:49
جنرل عبداللہی کا زیر زمین میزائل مرکزکا دورہ

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر ایران کے زیرِ زمین میزائل اور دفاعی ہتھیاروں کی تیاری کے ایک مرکز کا دورہ کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر ایران کے زیرِ زمین میزائل اور دفاعی ہتھیاروں کی تیاری کے ایک مرکز کا دورہ کیا۔

 میجر جنرل علی عبداللہی نے 31 اگست، یعنی ایران کے دفاعی صنعت کے دن کے موقع پر زیرِ زمین میزائل پیداواری مرکز کا معائنہ کیا۔

اس دورے کے دوران قائم مقام وزیر دفاع سردار ابن‌الرضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میجر جنرل عبداللہی کو ملک میں تیار کیے جانے والے مقامی دفاعی ہتھیاروں اور میزائلوں کی پیداوار کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایرانی حکام کے مطابق زیرِ زمین پیداواری مراکز دفاعی صنعت میں مقامی صلاحیتوں اور خود کفالت کے فروغ کا حصہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha