بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ روس نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے بحیرۂ اسود میں پیودنی بندرگاہ پر یوکرینی فوج کے لئے رسد لے جانے والے تین کارگو جہازوں اور ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
ماسکو نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے اودیسا کی ملحقہ بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کے علاوہ پیودنی اور اودیسا میں بندرگاہی بنیادی ڈھانچے اور چورنومورسک بندرگاہ میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ