19 اگست 2026 - 12:30
کیلیفورنیا، ایران کا نیا علاقہ!

ہندوستان میں مقیم ایرانی سفارتکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کے بارے میں دعوے کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے امریکہ کا نقشہ شائع کر کے کیلیفورنیا کو ایران کا نیا علاقہ قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حیدرآباد-ہندوستان میں ایران کے قونصلیٹ جنرل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے آبنائے ہرمز کی ملکیت کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کے  میں وہم کے جواب میں امریکہ کا ایک نقشہ شائع کیا، جس میں کیلیفورنیا کو "اسلامی جمہوریہ ایران" کا نیا علاقہ" (NEW TERRITORY OF THE ISLAMIC REPUBLIC OF IRAN) کہا گیا ہے۔

کیلیفورنیا، ایران کا نیا علاقہ!

ایران کے خلاف مہینوں کی جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا مسئلہ ٹرمپ کے لئے ایک ناقابلِ حصول سپنا بن گیا ہے، اور اس ناکامی کو چھپانے کے لئے کل اس نے ایک بار پھر اس آبی گذرگاہ پر امریکی ملکیت کا دعویٰ دہرایا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کی تصویر شائع کر کے اسے "امریکہ کا نیا علاقہ" قرار دیا۔

ٹرمپی وہم کا اعادہ اس بارے جعلی تصویر کے سہارے / ہم اس کا وہم درست کریں گے، نائب وزیر خارجہ

اس دعوے پر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے فوری ردعمل دیا اور ٹرمپ کی اپنی شائع کردہ تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس پر لکھا: "جس طرح ٹرمپ نے 'خلیج فارس' (Persian Gulf) کا نام درست لکھا، اسی طرح جلد ہی ہم آبنائے ہرمز کے بارے میں اس کا وہم بھی درست کر دیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha