17 اگست 2026 - 20:02
ہر قسم کی دھمکی اور حملے کو مکمل سختی کے ساتھ کچل دیں گے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 17 اگست، اسراء کے اسلامی وطن میں داخلے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا اور زور دے کر کہا کہ انقلاب اسلامی کے جان نثار پاسداران ہر قسم کی دھمکی اور حملے کو مکمل سختی کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ روک تھام کی حکمت عملی اور طاقتور جارحانہ کارروائیوں کے ذریعے کچل دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کے مطابق، 17 اگست، جنگی اسیروں کی اسلامی وطن میں واپسی کی سالگرہ کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بیان حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مورخہ 17 اگست اس دن کی یاد دلاتا ہے جب سربلند ایرانی جنگی اسراء اور صبر و استقامت کی مثالی شخصیات، عراق پر مسلط بعثی حکومت کی خوفناک جیلوں میں سالوں کی اسیری کے بعد، پاک اسلامی وطن کی سرزمین پر قدم رکھا۔

یہ دن انقلاب اسلامی کی زرّیں اور باعث فخر تاریخ کے اوراق میں سے ایک ہے جس کی ہر سال یاد دہانی معاشرے کی نوجوان نسل کے لئے، جو اس پر معنی اور فخرآمیز دور کو نہیں سمجھی، رہنما ثابت ہوگی۔

ہر قسم کی دھمکی اور حملے کو مکمل سختی کے ساتھ کچل دیں گے۔

سربلند اسراء مقاومت اور استقامت کے معلم ہیں، فعال مقاومت اور تزویراتی امید افزائی کی حقیقی علامت ہیں۔ انھوں نے اپنے رب کے ساتھ معاملہ کیا اور صبر و جہاد کو بروئے کار لاتے ہوئے آزار و اذیت اور تشدد اور جدائیاں برداشت کر لیں، اور یہ اس سرزمین کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ایک روحانی سرمائے کی مانند زندہ جاوید رہے گا۔ اسرائے احرار، اسلامی ایران کی حقانیت اور مظلومیت کی دستاویز اور شہداء کے پاک خون کے وارث اور صبر و مقاومت و استقامت کی مثال اور آزادی و مردانگی کے اساطیر ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اس نیک دن کی تعظیم کرتے ہوئے اور تمام عزیز و غیور احرار، ان سربلند و نہ تھکنے والے اور نہ جھکنے والے سَرْو قَد مجاہدین کو ـ جنہوں نے ایمان اور اللہ پر توکل کے سہارے، تسلیم کا جھنڈا زمین پر پٹخ کر دشمن کے کیمپوں اور جیلوں میں تمام تر رنج و مشقت جھیلنے کے باوجود عزت کا پرچم بلند رکھا ـ مبارکباد پیش کرتا ہے اور اسلامی ایران کی شریف اور بیدار قوم کو یقین دلاتی ہے کہ انقلاب اسلامی کے جان نثار پاسداران اس حساس دور میں ان احرارِ سربلند کے ایثار، مزاحمت اور استقامت سے سبق لے کر اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور انقلاب اسلامی کے عظیم الشان رہبر اور مسلح افواج کے کمانڈر سپریم کمانڈر جناب امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (مُدَّظِلُّہُ العالی) کی ہدایات و رہنمائی کے تحت، پوری طاقت اور تیاری کے ساتھ، ملک کی دیگر طاقتور مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگ اور ہم قدم ہوکر، انقلاب اسلامی کی سرحدوں کے محافظ اور ملک کی ارضی سالمیت، آزادی، عزت اور قومی مفادات کے نگہبان رہیں گی اور ہم ہر قسم کے خطرے اور حملے کو پوری سختی کے ساتھ، اور زیادہ سے زیادہ تسدیدی حکمت عملی اور طاقتور جارحانہ کارروائیوں کے ذریعے کچل دیں گے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

انقلاب اسلامی کا سپاہ پاسداران

17 اگست 2026ء

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha