8 اگست 2026 - 14:54
مآخذ: ابنا
اربعین؛ کروڑوں قدموں کا سفر، انسانیت کے نام ایک عالمگیر پیغام

ایک مصری دانشور نے اربعین امام حسینؑ کو عصرِ حاضر کے عظیم ترین انسانی و تہذیبی اجتماعات میں شمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عالمی اجتماع کو جدید اور پیشہ ورانہ میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک مصری دانشور نے اربعین امام حسینؑ کو عصرِ حاضر کے عظیم ترین انسانی و تہذیبی اجتماعات میں شمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عالمی اجتماع کو جدید اور پیشہ ورانہ میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

مصری دانشور اور عالمی مجلس اہل‌بیتؑ کے رکن ڈاکٹر طاہر الہاشمی نے کہا کہ اربعین صرف ایک مذہبی مناسبت نہیں بلکہ اتحاد، انسانی ہمدردی، رضاکارانہ خدمت، ایثار اور باہمی تعاون کی ایک منفرد مثال ہے، جس میں ہر سال لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا میں اربعین کی عظمت اور اس کے انسانی و تہذیبی پہلوؤں کو وہ توجہ نہیں مل سکی جس کا یہ اجتماع مستحق ہے۔ ان کے مطابق اربعین کو محض ایک مذہبی مراسم کے طور پر محدود کرنے کے بجائے اس کے عالمی انسانی پیغام کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔

الہاشمی نے جدید میڈیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، مصنوعی ذہانت، دستاویزی فلموں اور مختلف زبانوں میں مواد کی تیاری کو اربعین کے پیغام کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اربعین کی میڈیا کوریج کو موسمی سرگرمی کے بجائے ایک مستقل عالمی منصوبے میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے عالمی مجلس اہل‌بیتؑ سمیت دینی و بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی میڈیا اور علمی مراکز کے ساتھ تعاون بڑھائیں، کثیرالسانی تحقیقی و دستاویزی مواد تیار کریں اور اربعین کے انسانی و تہذیبی پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

ان کے مطابق امام حسینؑ کا پیغام صرف ایک تاریخی واقعے تک محدود نہیں بلکہ عدل، آزادی، کرامتِ انسانی، ایثار اور ذمہ داریِ اجتماعی کی ایسی اقدار پیش کرتا ہے جو پوری انسانیت کے لیے قابلِ فہم اور قابلِ استفادہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha