24 جولائی 2026 - 16:16
مآخذ: ابنا
ٹرمپ نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کیوں بدل دیا؟

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہیکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے سول جوہری تعاون کے معاہدے کا اعلان ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس پر نئی شرط عائد کر دی، جس سے معاہدے کی صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہیکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے سول جوہری تعاون کے معاہدے کا اعلان ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس پر نئی شرط عائد کر دی، جس سے معاہدے کی صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ توانائی میں بدھ کے روز امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ کئی ماہ کی تاخیر کے بعد ہونے والے اس معاہدے میں سعودی عرب کو اپنی بیشتر اہم شرائط منوانے میں کامیابی ملی تھی۔

تاہم جمعرات کی صبح صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ یہ معاہدہ اس وقت تک نافذ نہیں ہوگا جب تک سعودی عرب ابراہیم معاہدوں میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لاتا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ معاہدہ سعودی عرب کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

سی این این کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس بات پر پہلے ہی ناراض تھے کہ امریکی وزیر توانائی نے معاہدے کی رونمائی سے قبل انہیں مکمل طور پر اعتماد میں نہیں لیا۔ بعد ازاں قدامت پسند میڈیا، خصوصاً فاکس نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل میں ہونے والی تنقید نے بھی ان کے فیصلے پر اثر ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی شرط نے خود امریکی حکومت کے جوہری مذاکراتی عملے کو بھی حیران کر دیا، کیونکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی شرط پہلے سے زیرِ بحث نہیں تھی۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ سعودی عرب کو ابراہیم معاہدوں میں شامل کرنا صدر ٹرمپ کا پرانا ہدف تھا۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکام بھی ٹرمپ کے نئے اعلان سے حیران رہ گئے، کیونکہ ان کے نزدیک ابتدائی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی بعض شقوں، خصوصاً یورینیم افزودگی اور بین الاقوامی نگرانی سے متعلق نکات پر ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ حامی حلقوں نے اسے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور تجارتی تعاون کے لیے اہم قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha