ایرانی وزارت خارجہ
-
غریب آبادی: میناب اسکول کا سانحہ نہ معاف کریں گے، نہ کبھی بھولیں گے
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ میناب اسکول میں ہونے والے جرم کو نہ معاف کیا جائے گا اور نہ ہی فراموش کیا جائے گا۔
-
ایران کی گروسی کے دوہرے معیار پر سخت تنقید: ایجنسی اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں پر خاموش کیوں؟
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کی نگرانی نہ ہونے کا جواز پیش کیا تھا۔
-
ایرانی وزارتِ خارجہ: قطر ثالثی کے تقاضوں کی پابندی کرے
ایرانی وزارتِ خارجہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ نے قطری عہدیدار پر زور دیا ہے کہ دوحہ جاری سفارتی عمل میں قطر کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ذرائع ابلاغ سے متعلق بیانات میں زیادہ احتیاط سے کام لے اور ثالثی کے تقاضوں کی پابندی کرے۔
-
بقائی: امریکہ نے ایران پر الزام لگا کر اپنی بحری قزاقی بھلا دی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر اسی عمل کا الزام لگا رہا ہے جس پر وہ خود فخر کرتا ہے، یعنی بحری قزاقی۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کا امریکہ کو سخت طنزیہ پیغام: آسان فتح کا گمان، فتح نہیں ہوتا
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ابو الفضل بیہقی کی یاد میں منائے جانے والے قومی دن کے موقع پر امریکہ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسان فتح کے گمان کے ساتھ جارحیت کا آغاز کرنا، فتح کے مترادف نہیں۔
-
بقائی: امریکہ مذاکرات کے بجائے اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ مذاکرات کرنے کے بجائے اپنی شرائط یک طرفہ طور پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کا امریکہ کو دوٹوک پیغام، مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم، ہر حملے کا جواب دیں گے
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرکے جواب سے بچ نکلنے کا وقت گزر چکا ہے۔ ایران نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑے گا۔
-
ایرانی وزارت خارجہ: یمن کے معاملے پر ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے
ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت، فوجی کارروائی اور محاصرہ یمن کے مسئلے کا حل نہیں۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کا شرپسند برطانیہ کی بے بنیاد الزام تراشی کی شدید مذمت
ایران کی وزارت خارجہ نے فیئرفورڈ ایئربیس کے قریب پیش آنے والے مبینہ سکیورٹی واقعے میں ایران کو ملوث قرار دینے کے برطانوی حکام کے الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران مخالف مہم کو آگے بڑھانے اور ایران کے خلاف امریکی و صہیونی فوجی جارحیت میں برطانیہ کی شرکت پر جواب دہی سے بچنے کی ایک مذموم سازش قرار دیا ہے۔
-
ایران کا ناروے سے اسٹارلنک کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت احتجاج
ایران نے ناروے کی جانب سے اسٹارلنک کی مبینہ غیر مجاز سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کیے جانے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔
-
نیویارک میں عراقچی کی الجزائری ہم منصب سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
امریکا کی جانب سے ایران کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دینے پر ایران کا سخت ردعمل دیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو امریکی ایندھن مہنگا ہونے کا ذمہ دار قرار دینا دراصل ایران کے خلاف جارحیت کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنے سے امریکا کی فرار کی کوشش ہے۔
-
اسلامی مقدسات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مکہ مکرمہ کی جانب جانے والے راستے میں ایک ڈرون مار گرائے جانے کے دعوے پر ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسلامی مقدسات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
-
آوینا امریکی حملوں کی گواہ بن گئی، ایرانی وزارت خارجہ کا واشنگٹن کو دوٹوک جواب
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بچی آوینا کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ حالیہ حملوں میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا امریکی دعویٰ درست نہیں۔
-
سیریک میں شادی پر حملہ امریکی اخلاقی زوال کی نئی مثال ہے:ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امریکا کے اخلاقی زوال کی ایک اور واضح علامت ہے۔
-
امریکہ نے مذاکرات کو اپنی شرائط منوانے کا نام دے دیا ہے:بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مذاکرات کے مفہوم کو غلط سمجھ لیا ہے اور اسے اپنی شرائط دوسروں پر مسلط کرنے کے مترادف بنا دیا ہے، جو قابلِ قبول نہیں۔
-
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان اس اہم آبی گزرگاہ میں محفوظ جہاز رانی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
-
یوکرینی-صہیونی گماشتے؛
ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی جارحیت کی شدید مذمت کی، اپنی سلامتی کا تحفظ کریں گے، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین کی جانب سے بحیرۂ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر کئے گئے یوکرینی فوجی حملے کی شدید مذمت کی۔
-
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
بقائی: اہواز کے اسپتال کے قریب امریکی حملہ بزدلانہ جنگی جرم ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اہواز میں واقع شہید بقائی اسپتال کے قریب امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک "بزدلانہ جنگی جرم" قرار دیا ہے۔
-
امریکی اڈوں پر ایران کے حملے حقِ دفاع ہیں:ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں اور اثاثوں پر ایران کے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت حقِ دفاع کے استعمال کے زمرے میں آتے ہیں۔
-
آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے، سینٹکام کے نہیں: کاظم غریبآبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے نہیں بلکہ ایران کے کنٹرول میں ہے۔
-
امریکی اور اسرائیلی حملے جنگ بندی کی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے حملے جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی صریح خلاف ورزی ہیں
-
وزارتِ خارجہ کا بیان: ایران اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں تاخیر نہیں کرے گا
ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے اپنے قانونی اور فطری حق کے استعمال میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گا۔
-
ایرانی وزارت خارجہ: ہم ہر قسم کے حملے کا جواب دیں گے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
-
ایران کا سخت ردعمل، جارحیت کے مبدا کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے
ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر گزشتہ شب کیے گئے حملوں اور مبینہ جارحانہ کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ہر ممکن آپشن استعمال کرے گا۔
-
بقائی: مذاکرات کی توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، عراقچی کا نیویارک دورہ منسوخ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ موجودہ مذاکرات کا مرکزی مقصد جنگ کا خاتمہ ہے اور اس مرحلے پر جوہری معاملات زیرِ بحث نہیں ہیں۔
-
مذاکرات ناکام، مگر سفارتکاری جاری رہے گی: ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کسی حتمی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے، تاہم سفارتکاری کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔
-
خلیج فارس کا پائیدار امن صرف علاقائی تعاون سے ممکن ہے: اسماعیل بقائی
تہران میں منعقدہ خلیجِ فارس اوشیانوگرافی سے متعلق چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خلیجِ فارس کی جغرافیائی، تاریخی اور تہذیبی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خلیج فارس محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایران اور خطے کی اقوام کی تاریخی، ثقافتی اور تمدنی شناخت کا لازمی حصہ ہے۔