22 جولائی 2026 - 19:26
مآخذ: ابنا
اولیانوف: ایران کسی کی ڈکٹیشن یا الٹی میٹم قبول نہیں کرے گا

روس کے مستقل نمائندے برائے بین الاقوامی تنظیمیں میخائل اولیانوف نے امریکی وزیر خارجہ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے مکمل سنجیدگی رکھتا ہے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن یا الٹی میٹم قبول نہیں کرے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،روس کے مستقل نمائندے برائے بین الاقوامی تنظیمیں میخائل اولیانوف نے امریکی وزیر خارجہ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے مکمل سنجیدگی رکھتا ہے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن یا الٹی میٹم قبول نہیں کرے گا۔

روسی سفارت کار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران مذاکرات کے عمل میں سنجیدہ ہے، لیکن وہ اپنی شرائط پر بات کرے گا اور کسی دباؤ یا یکطرفہ مطالبات کے آگے نہیں جھکے گا۔

اولیانوف نے مزید کہا کہ سفارت کاری درحقیقت معقول مفاہمت کا فن ہے، جہاں دونوں فریقوں کو قابلِ قبول حل تلاش کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم امر یہ ہے کہ دونوں فریق مذاکراتی عمل جاری رکھنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں، اور یہی پیش رفت مستقبل کے لیے مثبت بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha